لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں سے بات چیت کی اور شکایات کا اَزالہ کیا

0
133

لیفٹیننٹ گورنر نے شکایات کے وقتی حل اور عمل درآمد کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اَقدامات کی ہدایت دی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سول سیکرٹریٹ میں’’ایل جی ملاقات ۔لائیو پبلک گریوینس ہیئرنگ‘‘ کے دوران بذریعہ ورچوئل موڈ شہریوں سے بات چیت کی۔اُنہوںنے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر شہریوں کی طرف سے درج کی گئی شکایات کا نوٹس لیا اور ان کی شکایات کے بروقت حل کرنے اور نفاذ کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اَقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ پروگراموں کی تیز رفتاری سے جموں و کشمیر یوٹی کی معیشت کو زبردست فروغ مل رہا ہے اور مؤثر عوامی ترسیل کے نظام کے لئے شفافیت اور جوابدہی کے معیار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں کی تیز رفتار ترقی اور کارکردگی جموںوکشمیر یوٹی کی لامحدود صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور ہم اَمرت کال میں جموں و کشمیر کی تقدیر کو بدلنے کے لئے اس صلاحیت کو حقیقت میں بدلنے کے لئے پُرعزم ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام کے اٹینا کے رہنے والے پرلاد سنگھ کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے مناسب اَقدامات کریں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ نے چندرسیر تِل گام تا وانی گام پائین علاقہ میںواٹر سپلائی پروجیکٹ(ریزروائر) کی تکمیل کے بارے میں شکایت پر لیفٹیننٹ گورنر کوجانکاری دی کہ مذکورہ واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام اس برس دسمبر کے آخیر تک مکمل ہوجائے گا۔اودھم پور کے دھر روڈ کے رہنے والے ودیوت وتس نامی ایک شکایت کنندہ نے حکام کی توجہ جگن ناتھ مندر کے قریب گول میلے میں بند نالے کی طرف مبذول کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور کو ہدایت دی کہ وہ 10 دن کے اندر نالے کی صفائی کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے گنوٹے چکہ بھرتنڈ ضلع رام بن کے شری پیار سنگھ کی شکایت کا بھی ان کے حق میں بی پی ایل راشن کارڈ جاری کرنے کے بارے میں اَزالہ کیا۔سیکرٹری پبلک گریوینس محترمہ رَیحانہ بتول نے ’ایل جی ملاقات ‘کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ایس آر کے گوئیل، ڈی جی پی آر آر سوائن ، انتظامی سیکرٹریز،صوبائی کمشنران، ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس ایس پیز، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اوربذریعہ ورچیول موڈ موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا