لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ اِطلاعات و تعلقات عامہ کے نئے پورٹل کا آغاز کیا

0
133

لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامیہ کی پالیسیوں، پروگراموں اور نئے اَقدامات کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کیلئے ڈی آئی پی آر کی کوششوں کو سراہا
کہا،پریس ریلیز اور اِنفوگرافکس سمیت مواصلات کے مختلف طریقوں کیلئے متعدد نئی خصوصیات موجودہ میکانزم کو ہموار کریں گی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) کے نئے پورٹل کا آغاز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامیہ کی پالیسیوں، پروگراموں اور نئے اَقدامات کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پریس ریلیزز، فیکٹ شیٹ، تصاویر اور اِنفوگرافکس سمیت مواصلات کے مختلف طریقوں کے لئے متعدد نئی خصوصیات موجودہ میکانزم کو ہموار کریں گی اور درست معلومات کی ترسیل میں لگنے والے وقت کو کم کریں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کو بھی الوداع کیا اور ان کے خلوص، لگن اور اَپنی ذمہ داریوں کو بلا خوف و خطر اَدا کرنے کے عزم کی ستائش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’میں ان کی خوشحالی اور صحت مند زندگی کی دعاکرتا ہوں۔‘‘اُنہوںنے نئے پورٹل کو تیار کرنے میں تعاون کے لئے ہریانہ حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔محکمہ اطلاعات کی کمشنر سیکرٹری محترمہ پریرنا پوری نے پورٹل کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے بتایا کہ نیا ’’سبسکرائب ٹو پریس ریلیز‘‘فیچر عام لوگوں کو پریس ریلیز کو سبسکرائب کرنے اور اَپنے موبائل فون پر مطلع کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تردیدی میکانزم کے انضمام سے حقیقی وقت کی بنیاد پر جعلی / جھوٹی خبروں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔اِس موقعہ پرچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، اَیڈیشنل چیف سیکرٹریز، اِنتظامی شعبوں اور سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری سٹیزن ریسورسز اِنفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت ہریانہ شری وی اوماشنکر بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنس شامل ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا