وکشت بھارت سنکلپ یاترا ضلع کٹھوعہ کی ڈنگہ امب، بگن اور مہان پور پنچایتوں تک پہنچی

0
195

شرکاء نے مجموعی قومی ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اثبات کرتے ہوئے وکشت بھارت سنکلپ کا عہد لیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍ وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی سرگرمیاں آج ضلع کٹھوعہ کے بلاک ڈنگہ امب، بگن، مہان پور اور ہیرا نگر کی مختلف پنچایتوں میں شروع ہوئیں۔وہیںیاترا کا آغاز پنچایت دھلی، سلان اور چیالکھ-ایسٹ بلاک ڈنگہ امب، پنچایت بگن-لوئر، بگن-اپر اور بگن-اپر-اے بلاک بگن اور پنچایت کہلاری، سبر اور پونڈہ بلاک مہان پور سے ہوا۔ اس یاترا کاَپنچائتی نمائندگان، بزرگ شہریوں، عہدیداروں اور مقامی باشندوں نے پرتپاک خیر مقدم کیا اور خصوصی آئی ای سی وینز پر دکھائے گئے آڈیو-ویڈیو مواد کے ساتھ علم میں اضافہ کیا۔ انہوں نے مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم کے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کو توجہ سے سنا۔ اس موقع پرشرکاء نے مجموعی قومی ترقی کے لیے اپنی وابستگی کا اثبات کرتے ہوئے وکشت بھارت سنکلپ کا عہد لیا۔دریں اثناء دن بھر جاری رہنے والی تقریبات کے دوران طلباء نے اپنی فنی صلاحیتوں کو دلفریب ثقافتی پرفارمنس کے ذریعے بھی دکھایا جس میں مقامی رقص اور میوزیکل لوک کلور نے متنوع ثقافتی ورثے کی نمائش کی، جس سے تماشائیوں میں اتحاد اور جشن کا جذبہ پیدا ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا