ڈوڈہ کی لڑکیوں نے ْڈویژنل سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سرخروئی حاصل کی

0
161

سیمی فائنل میں جموں کو شکست دی اور فائنل میں ادھمپور کو ہرایا
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ مہارت اور ٹیم ورک کے شاندار مظاہرہ میں ڈوڈہ کی لڑکیوں نے ادھم پور میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژنل سطح کے ٹورنامنٹ میں اپنی کرکٹ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔وہیںسفر کا آغاز پہلے میچ میں شاندار فتح کے ساتھ ہوا، جہاں ڈوڈہ کی لڑکیوں نے سانبہ کو 73 رنز کے شاندار مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار دوڑ کا مرحلہ طے کیا۔تاہم سیمی فائنل میں ڈوڈہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کے لیے 160 کا مشکل ہدف دیا۔ میچ کی سٹار پرفارمرز مائیکا تھی جنہوں نے 71 رنز بنائے اور شویتا سنگھ نے 54 رنز بنائے۔ ڈوڈہ کی گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جموں کو محض 14 رنز تک محدود رکھا اور 145 رنز سے شاندار فتح حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ۔دریں اثناء ادھم پور کے خلاف فائنل میچ میں ڈوڈہ کو 69 رنز کا ہدف ملاجہاں ٹیم نے لچک اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں شروتی کی جیتنے والی باؤنڈری کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا۔ْْ

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا