وبودھ گپتا نے بوتھ جن سمواد ابھیان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی

0
132

کہاامن اور ترقی کی واپسی سے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے حوصلے میں اضافہ ہوا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بی جے پی جے اینڈ کے جنرل سکریٹری، اور سابق ایم ایل سی وبودھ گپتانے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں کٹھوعہ، نوشہرہ- سندربنی اور ریاسی کے اضلاع کے لیے بوتھ جن سمواد ابھیان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔وہیںوبود گپتا، جوبوتھ جن سمواد ابھیان کے ریاستی انچارج بھی ہیں، نے میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابھیان میں، اب تک، عام لوگوں کی بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ساڑھے نو سالوں کے دوران اور آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کرنے کے تاریخی فیصلے کے ساتھ، لوگوں نے امن اور ترقی کی واپسی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں نوجوانوں اور تمام طبقات کے حوصلے بلند ہوتے دیکھے ہیں۔وبودھ گپتا نے مزید کہا کہ نریندر مودی حکومت نے مختلف فلاحی اسکیمیں تشکیل دیتے ہوئے سماج کے تمام خطوں اور طبقات کا خیال رکھا ہے اور ان فلاحی اسکیموں سے ملک کے ہر شہری کو فائدہ پہنچا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا