ہندوستان کی جی20 صدارت میں ایک نئے کثیرپہلو نظام کا آغاز: مودی

0
139

نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جی 20 کی صدارت کے دوران ہندوستان نے کثیرپہلو نظام کا احیاء کیا، گلوبل ساؤتھ کی آواز بلند کی، ترقی کی حمایت کی اور ہر جگہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کی۔
ہندوستان کی جی20 صدارت کے آخری دن ایک مضمون میں مسٹر مودی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ان شعبوں میں تیز رفتاری سے کام کیا جائے گا۔
مسٹرمودی نے کہا، ’’اب جب کہ ہم جی-20 کی صدارت برازیل کے حوالے کررہے ہیں، تو ہم اس اعتماد کے ساتھ ایسا کررہے ہیں کہ تمام لوگوں، زمین، امن اور خوشحالی کے لیے ہمارے اجتماعی اقدامات کی گونج آنے والے برسوں میں مسلسل سنائی دیتی رہے گی۔”
وزیر اعظم نے کہا کہ جی-20 کی ہندوستان کی صدارت کے دوران ہندوستان نے جغرافیائی سیاسی مسائل اور اقتصادی پیش رفت اور ترقی پر ان کے اثرات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی قیادت کی۔ ہندوستان واضح ہے کہ دہشت گردی اور شہریوں کا قتل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور ہمیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپناکر اس سے نمٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمنی سے آگے بڑھ کر انسانیت پسندی کو اپنانا ہوگا اور اس بات کا اعادہ کرنا ہوگا کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی جی-20 کی صدارت سنبھالے ہوئے 365 دن مکمل ہو چکے ہیں۔ یہ ‘واسودھیو کٹمبکم’ کے جذبے پر غور کرنے، اس کے لئے دوبارہ پرعزم ہونے اور اسے زندہ کرنے کا لمحہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب ہندوستان کو یہ ذمہ داری ملی تو دنیا مختلف چیلنجوں سے نبرد آزما تھی۔ مزید یہ کہ کمزورہوتے کثیرپہلو نظام ان چیلنجوں کومزید سنگین بنارہے تھے۔ بڑھتے ہوئے تنازعات اور مسابقت کے درمیان مختلف ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا جذبہ کم ہوا اور اس سے عالمی ترقی متاثر ہوئی۔
جی20 کی صدارت سنبھالنے کےبعد ہندوستان نے دنیا کے سامنے جی ڈی پی مرتکز نظریے سے آگے بڑھ کر انسان مرتکز ترقی کی جانب پیش رفت کی۔ ہندوستان نے دنیا کو یہ یاد دلانے کی کوشش کی کہ کون سے چیزہمیں متحد کرتی ہے۔ ہماری توجہ اس بات پر نہیں تھی کہ کون سی چیز ہمیں منقسم کرتی ہے۔ آخر کار ان کوششوں کا نتیجہ سامنے آیا، عالمی مکالمہ آگے بڑھا اور چند ممالک کے محدود مفادات کی جگہ کئی ممالک کی امنگوں کو اولیت دی گئی۔ اس کے لیے کثیر پہلو نظام کی بنیادی اصلاح درکار تھی۔
انہوں نے کہا کہ مبنی بر شمولیت، اولوالعزم، عملی پہلوؤں سے مملو، اور فیصلہ کن – یہ چار الفاظ بطور جی 20 صدر ہمارے نظریے کی وضاحت کرتے ہیں اور نئی دہلی کے قائدین کے اعلانیے (این ڈی ایل ڈی) کو اتفاق رائے سے تمام جی 20 اراکین نے اختیار کیا جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ہم ان اصولوں پر نتائج بہم پہنچانے کے لیے پابند عہد ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا