آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی

0
166

اسلام آباد، //اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ڈان نیو ز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح، رانا عرفان اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔
قاضی مصباح نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف شاملِ تفتیش ہو چکے، سوالنامہ ریفرنس بنایا گیا تھا، 2019 میں نیب ریفرنس بنایا گیا تھا، اس وقت نواز شریف انتہائی علیل تھے۔
عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر نے بتادیا کہ نواز شریف کی جانب سے جواب جمع ہوگیا ہے، مزید کارروائی ہوگی، اس کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔
قاضی مصباح نے کہا کہ جو ریفرنس تیار کیا اس میں نواز شریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں، کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نواز شریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔
جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا کریں گے اب اس پر؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی نوازشریف کا بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کاروائی ہوگی۔
بعدازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ 20 نومبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کو سابق وزیراعظم کا بیان 30 نومبر تک ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا