حکومت لوگوںکی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم :پریرنا پوری

0
399

کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ اطلاعات نے رِیاسی میں عوامی شکایات سنیں
لازوال ڈیسک

رِیاسی؍؍کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور محکمہ اطلاعات پریرنا پوری نے منی سیکرٹریٹ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹیو کمپلیکس میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی اور ضلع کے لوگوں کی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لیا۔عوامی دربارمیںمعاشرے کے تمام طبقوں کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا۔ اِس کیمپ کا اِنعقاد حکومتی اعلیٰ اَفسران اور مقامی کمیونٹی کے درمیان براہ راست رابطے کو ممکن بنانے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔کیمپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندے اور رہائشی جمع ہوئے اور متعلقہ حکام کے ساتھ بات چیت کرنے کی بے تابی کا مظاہرہ کیا ۔لوگوں نے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات سے لے کر سماجی بہبود کے مسائل تک اَپنی شکایات کو بیان کرنے کے لئے پلیٹ فارم کا استعمال کیا جس سے فعال مسائل کو حل کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوا۔اِس تقریب میں ضلعی ترقیاتی کونسل ممبران ،بی ڈی سی چیئرپرسنوں،سرپنچوں اور ممتاز شہریوں، سیلف ہیلپ گروپوں، این جی اوز پر مشتمل وفود نے شرکت کی اور اَپنی شکایات پیش کیں اور مطالبات کی یادداشت بھی پیش کی۔تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اِجتماعی کوششوں کا مظاہرہ کیا۔دربار کے دوران عوام نے کمشنر سیکرٹری کے سامنے بہت سارے مسائل اٹھائے جن میں سولا پارک کو فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنا، شیو کھوری یاترا کی بہتر سہولیات سے ریاسی کی معیشت کو فروغ دینا، ٹول پلازہ کی شرحوں کا از سر نو جائزہ لینا، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے مکمل کام کاج،مختلف سکولوں کی اَپ گریڈیشن۔ ربیع فصل اورلمپی بیماری سے ہلاک ہونے والے جانوروں کا معاوضے،ضلع کے دُور دراز علاقوں میں جے اینڈ کے بینک برانچ کا اِفتتاح، دور دراز کے علاقوں میں ایس آر ٹی سی خدمات کی خدمات شروع کرنا، شکایات کے لئے سنگل وِنڈو سسٹم عملانا، تازہ سروے پی ایم اے وائی سکیم، بجلی کی فراہمی اور اس کا بنیادی ڈھانچہ، سیاحت کا فروغ، جل جیون مشن، غیر منسلک علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر متعلقہ مسائل شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل کے تحت گینڈولہ کی تنصیب کی تجویز پر غورو خوض کیا جائے گا۔دربار سیشن کے دوران دور دراز علاقوں میں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (آر ٹی سی) بس خدمات شروع کرنے کے لئے ایک اہم اقدام کا انکشاف کیا گیا اور ضلع کے دُور دراز علاقوں میں بس سروس پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ معاملات اُٹھائے گئے ہیں۔ ریاسی، کٹراہ اور پنتھل علاقوں میں بندروں کی دراندازی سے پیدا ہونے والے مسلسل چیلنجوں کے جواب میںاس مسئلے کو کم کرنے کے لئے فعال اَقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے عوامی شکایات بغور سنا اور یقین دِلایا کہ ان کے حقیقی مسائل کو مرحلہ وار طریقے سے دور کیا جائے گا۔ اُنہوں نے یقین دلایا کہ دربار کے دوران اٹھائے گئے تمام خدشات اور شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ محکمے تک پہنچایا جائے گا۔پریرنا پوری نے ریاسی کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے اَپنے عزم کا اِظہار کیا اور سرکاری اَفسروںپر زور دیا کہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ اور قابل رسائی رہنے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر وشیش مہاجن نے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک میلے کے اِنعقاد کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔بعد میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔عوامی دربار میں اے ڈی ڈی سی جیوتی سلاتھیہ، اے ڈی سی عبدالستار، ایس پی ماسٹر پوپسی، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ، اے سی آر، اے ڈی سی، اے سی پی، ڈی آئی او ، چیف ایگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا