وِکرم جیت سنگھ نے سرنکوٹ پونچھ میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی

0
164

’’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘‘کیمپ کے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے آج ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی اور اُنہوں نے وہاں عوام کے مسائل اور شکایات سنیں۔عوامی دربار میں سول سوسائٹی، پی آر آئیز، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران، میونسپلٹی کے منتخب ممبران، مذہبی سربراہان، ویپار منڈل اور وکلأ کے وفود کے علاوہ مختلف وفود نے شرکت کی۔پروگرام میںضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین ایم چودھری ،ایس ایس پی پونچھ ونے کمار شرما، اے ڈی ڈی سی پونچھ سندیش کمار شرما، ایس ڈی ایم سرنکوٹ رضوان اَصغر، تحصیلدار سرنکوٹ، مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں، پی آر آئی کے علاوہ ضلعی افسران اورسول سوسائٹی کے وفد نے شرکت کی۔میٹنگ کے آغاز میں کمشنر سیکرٹری نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور پہلے سے طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف سکیموں کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے مختلف سرکاری سکیموں کے تحت حاصل کی گئی سیچوریشن لیول کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔مختلف وفود نے اَپنے مسائل اور شکایات اُٹھائیں جنہیں کمشنر سیکرٹری نے بغور سُنا۔پی آر آئیز نے سرن کوٹ میں شناخت شدہ زمین پر اِنڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ، پرانے پرائمری سکولوں کی اَپ گریڈیشن ، آکسیجن پلانٹ کی اَپ گریڈیشن ، جے جے ایم کے تحت سست پیش رفت ، سڑکوں کی اَپ گریڈیشن ، لفٹ سکیموں کی بحالی ، غیر منسلک رہائش گاہوں اور دُور دراز علاقوں تک سڑکوں کا رابطہ، باقاعدگی سے پانی کی فراہمی ، سکولوں کی اپ گریڈیشن ، سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور سکولوں میں تدریسی عملے کو معقول بنانے جیسے مخصوص مسائل اٹھائے۔ پی ایچ سی میں خالی اَسامیوں کو بھرنا، ایس ڈی ایچ سرنکوٹ میں باقاعدگی سے بجلی کی فراہمی، تنصیب، آکسیجن پلانٹ کی تنصیب، مغل روڈ کے بفلیاز علاقے میں ٹراما ہسپتال کی تعمیر، علاقے میں وارڈ کے لحاظ سے آنگن واڑی مراکز کا قیام اور ان کے متعلقہ علاقوں کے دیگر مسائل شامل ہیں۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر ہر ضلع میں عوامی درباروں کا اِنعقاد کیا جائے گا تاکہ عوام اور پی آر آئیز سے رائے لی جاسکے اور سرکاری سکیموں پر عمل درآمدکے لئے زمینی سطح پر بہتر طریقے سے کام کیا جا سکے۔ ان سے متعلق مختلف امور کے بارے میں متعلقہ محکموں کو تفصیلی رِپورٹ پیش کی جائے گی اور وقتاً فوقتاً کارروائی کی جائے گی۔اُنہوں نے تمام وفوداوراَفراد کو بغور سنا اور مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقعہ پرہی ہدایات دیں۔ اُنہوں نے عوام کو یقین دِلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا