ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے گاندھی نگر میں عوامی دربار منعقد کیا

0
154

عوامی دربار کا مقصد شکایات کے ازالے کے لئے سنگل وِنڈو پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے: آر کے گوئیل
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ آر کے گوئیل نے لوگوں کو سہولیت فراہم کرنے اور ان کے طویل عرصے سے زیر اِلتوا ٔاِنتظامی مسائل کو حل کرنے کے لئے آج یہاں پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس گاندھی نگر میں ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پرایڈیشنل چیف سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دربار کا مقصد عوام کو اَپنی شکایات کے ازالے کے لیے سنگل ونڈو پلیٹ فارم فراہم کرنا اور مختلف محکموں کے کام کاج کے بارے میں اُن سے فیڈ بیک حاصل کرنا ہے۔آر کے گوئیل نے موجود مختلف محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ وفود اور اَفراد کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل اور مطالبات کے فوری حل کو یقینی بنائیں اور مقررہ وقت اور نتیجہ خیز انداز میں کارروائی شروع کریں۔اِس موقعہ پرڈی ڈی سی چیئرپرسن بھارت بھوشن، ضلع ترقیاتی کمشنر سچن کمار واشیا، ایس ایس پی ڈاکٹر وِنود کمار، وائس چیئر پرسن ڈی ڈی سی سورج سنگھ کے علاوہ ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران اور پی آر آئی کے دیگر نمائندے اور ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ایک مطالبہ کے جواب میں جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جے ایم سی کے ہر وارڈ اور ہر استفادہ کنندہ کو بغیر کسی تعصب کے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ وہ جے ایم سی کے وارڈ نمبر 65 کے معاملے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں جسے وارڈ کے نمائندے نے دربار میں اُٹھایا تھا۔وفود نے رَسائی پروگرام پر اطمینان کا اِظہار کیا اوراُنہوںنے کہا کہ اس سے انہیں اَپنی شکایات اور حکومت کو مناسب ذرائع سے حل کرنے کا موقعہ ملا۔عوام نے روزمرہ زندگی میں درپیش شہری مسائل، کچھ سڑکوں سے متعلق مسائل، گاؤں اور سرحدی علاقوں میں صحت سہولیات کی بہتر فراہمی، کچھ سکولوں میں تدریسی عملے کی ضرورت اور اکھنور کے علاقے میں ٹیوب ویز کے مناسب طریقے سے کام نہ کرنے کے مسائل اُٹھائے۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی جموں کی قیادت میں ایک وفد نے تجاوزات، آبپاشی کی بہتر سہولیات، غیر قانونی کان کنی اور ریونیو ریکارڈ کا مسئلہ اُٹھایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا