ضلع الیکشن آفیسر ادھمپورر نے تعلیمی اداروں میں انتخابی خواندگی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

0
306

آفیسران کو ہدایات ، کہاانتخابی خواندگی کلب قائم کریں اور تمام اہل ووٹرز کے اندراج کو یقینی بنائیں
لازوال ڈیسک
ادھمپور// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سلونی رائے نے آج یہاں انتخابی خواندگی کلبوں کے نوڈل افسروں کی میٹنگ میں تعلیمی اداروں میں انتخابی خواندگی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔وہیںڈی سی نے اسکول اور کالج کے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی خواندگی کلب قائم کریں اور جاری خصوصی سمری ریویژن میں تمام اہل ووٹرز کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ اندراج شدہ طلباء کی حالت کے بارے میں رپورٹ تین ہفتوں کے اندر پیش کی جانی ہے۔ ڈی سی نے مجوزہ پولنگ سٹیشنوں میں پینے کے پانی، بجلی، بیت الخلا اور ریمپ جیسی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور مختلف محکموں کو مناسب انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔افسران کو پولنگ سٹیشنوں میں پینے کے پانی، بجلی، ٹوائلٹ اور ریمپ کی سہولت کی فراہمی کی ضمانت دینے کا پابند بنایا گیا تھا۔ مزید برآں، پولنگ سٹیشنوں پر اے ایم ایف کی تکمیل پر زور دیا گیا، اس عمل کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا