غلام حسن میر کی سربراہی میں اپنی پارٹی کے شمالی کشمیر کے لیڈران کا اجلاس

0
47

موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ شمالی کشمیر سے اپنی پارٹی کے سینئر لیڈران اور سرکردہ کارکنان کا آج سرینگر میں پارٹی صدر دفتر پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور بعض اہم پارٹی امور پر بات چیت کی گئی.۔اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے کی، جبکہ اس موقعے پر پارٹی کے بعض دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

http://www.jkapniparty.com/
اجلاس کے دوران شرکاء نے پارٹی کو مزید متحرک بنانے کے لیے تجاویز پر غور و خوض کیا۔اجلاس میں بات کرتے ہوئے غلام حسن میر نے پارٹی رہنماؤں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کرنے کے لیے اپنی سیاسی اور عوامی رابطہ مہم میں سرعت لائیں۔انہوں نے کہا، "آپ کو متحرک رہنے اور اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اپنی پارٹی عوامی مسائل اور شکایات کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لا نے ور انہیں حل کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ زمینی سطح پر عوام کے ساتھ آپ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ انہیں درپیش مسائل سے آپ بخوبی آگاہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا، "اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے روشن مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ ہم جموں و کشمیر کو پھلتا پھولتا اور عوامی فلاح و بہبود اور ترقی میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی خواہش رکھتے ہیں۔”اس موقعے پر پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر نے کہا،”اپنی پارٹی کا بنیادی مقصد عوام کو راحت پہنچانا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ اس لیے ہمیں خود کو عوام کے لئے ہر وقت میسر رکھنا ہوگا. زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنا انتہائی ناگزیر ہے۔
پارٹی جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر نے میٹنگ میں موجود لیڈران کو تلقین کی کہ وہ اپنی پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور پالیسیوں سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اس حوالے سے ہمہ وقت متحرک رہیں۔پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے اس موقع پر کیا کہ ہم سب کو ایک نئی امنگ اور جوش و خروش کے ساتھ متحرک ہوجانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں پارٹی کے جو دیگر لیڈران موجود تھے، ان میں صوبائی جواینٹ سیکرٹری عبدالرحیم وانی، ایڈیشنل ترجمان عشرت بٹ، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ضلع صدر بانڈی پورہ شفاعت کاظمی، ضلع صدر بارہمولہ شبیر احمد شاہ،انچارج حلقہ انتخاب سونہ واری امتیاز احمد پرے اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا