سکینہ مسعود اِیتونے گریز کا دورہ کیا اور ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا

0
33

اَفسران کی میٹنگ کی صدارت کی اور اشیائے ضروریہ اور دیگر سہولیات کا لیا جائزہ

گریز؍؍وزیر برائے سماجی بہبود ، سکولی تعلیم ، اعلیٰ تعلیم ، صحت و طبی تعلیم محکمے سکینہ مسعود اِیتو نے آج ضلع بانڈی پورہ کے گریز سب ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا اور اس کے ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا۔وزیر نے دورے کے دوران گورنمنٹ ڈِگری کالج گریز، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر گریز، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول داور اور عوامی اہمیت کی دیگر سہولیات کا معائینہ کیا اور ان کے کام کاج کا موقعہ پر جائزہ لیا۔

https://jksocialwelfare.nic.in/

اُنہوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) گریز کا معائینہ کرتے ہوئے ہسپتال میں دستیاب تمام طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس کے وارڈوں اور دیگر یونٹوں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے مریضوں اورتیمارداروں سے بات چیت کی اور سینٹر میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں ان سے رائے طلب کی۔اِس موقعہ پر سکینہ مسعود اِیتو نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ مرکزی ضلع ہیڈ کوارٹر سے دوری کی وجہ سے یہاں مریضوں کو بہترین اور معیاری طبی علاج فراہم کریں۔ اُنہوں نے انہیںہدایت دی کہ وہ آنے والی سردیوں کے پیش نظر اَدویات اور دیگر زندگی بچانے والے آلات کا بفر سٹاک ہسپتال میں دستیاب رکھا جائے۔وزیر موصوفہ نے دورے کے دوران گورنمنٹ ڈِگری کالج گریز اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول داور، کالج اِنتظامیہ، سکولی عملے اور طلبأ سے بات چیت کی۔ اُنہوں نے ان اِداروں میں فراہم کی جانے والی تعلیم کے معیار کے بارے میں طلبأ سے رائے طلب کی۔بعد میں اُنہوں نے سب ڈویژنل اِنتظامیہ کے سینئر افسران کی میٹنگ کی صدارت کی اور علاقے میں جاری ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔دوران میٹنگ وزیر موصوفہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ وہ سردیوں کے آغاز کے پیش نظر تمام اہم منصوبوں پر کام فوری طور پر مکمل کریں۔سب ڈویژن میں اشیائے ضروریہ کا جائزہ لیتے ہوئے سکینہ ایتو نے افسران پر زور دیا کہ وہ دستیاب اشیائ￿ کا کافی ذخیرہ رکھیں کیونکہ اس علاقے کو سخت سردیوں کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کا سامنا ہے۔سکینہ مسعود اِیتو نے سب ڈویژن میں اشیائے ضروریہ کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اشیائے ضروریہ کا وافر مقدار میں ذخیرہ رکھیں کیوں کہ اِس علاقے کوسخت سردی کی وجہ سے راستے بند ہونے کا سامنا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا