چیئرپرسن کے وِی آئی بی نے جموں میں بینکرز جائز ہ میٹنگ کی صدارت کی

0
26

ڈاکٹر حنا شفیع بٹ کا خواتین اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے معاملات کو ترجیح دینے پر زور

جموں؍؍ چیئرپرسن جموں وکشمیر کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج جموں میں صوبہ جموں کے بینکروں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بورڈ کے سینئر افسران، حصہ لینے والے بینکوں کے افسران اور کے وِی آئی بی صوبہ جموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں بورڈ کے مختلف روزگار پیدا کرنے کے مختلف پروگراموں کی کامیاب عمل آوری کوفروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

http://www.jkkvib.org.in/

ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت جموں و کشمیر میں دیرپا ترقی کو یقینی بنانے کے لئے خواہشمند کاروباری اَفراد اوربے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایم اِی جی پی اور جے کے آر اِی جی پی جیسے روزگار پیدا کرنے کے پروگراموں کو اَنٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرنے ، لوگوں کو اَپنے کاروبار شروع کرنے کے لئے بااِختیار بنانے اور معاشی تنوع میں حصہ اَدا کرنے کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے روزگار پیدا کرنے کے پروگراموں کی کامیاب عمل آوری میں مالیاتی اِداروں کے عزم پر اعتماد کا اِظہار کیا۔ تاہم، اُنہوں نے بینکوں کو متنبہ کیا کہ وہ کمزور بنیادوں پر مقدمات کو مسترد کرنے سے گریز کریں۔اُنہوں نے فائنانسنگ بینکوں میں بڑی تعداد میں زیر اِلتوا ٔمقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے بینکروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے فائنانسنگ بینکوں کی برانچوں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ گائیڈ لائنز میں طے شدہ ٹائم لائنزکے مطابق مقدمات پر کارروائی کریں۔ اُنہوں نے بینکروں پر زور دیا کہ وہ خواتین اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کے ساتھ ترجیحی سلوک کریں اور ان کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں۔چیئرپرسن نے بینکروں اور عمل آوری ایجنسیوں کے درمیان بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پی ایم اِی جی پی اور جے کے آر اِی جی پی جیسے روزگار پیدا کرنے والے پروگراموں کے فوائد ہدف آبادی تک پہنچیں۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا