ریلائنس اور این ویڈیا کے درمیان مصنوعی ذہانت کیلئے ہوا قرار

0
60

 ریلائنس اور این ویڈیاہ بھارت میں AI انفراسٹرکچر بنانے کے لیے کام کریں گے

* مکیش امبانی اور جینشینگ ہوانگ نے اعلان کیا

* مکیش امبانی نے کہا، ‘سستی ہو، AI کے فوائد ہر ہندوستانی تک پہنچیں

لازوال ویب ڈیسک
ممبئی،  ۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایک عالمی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینشینگ ہوانگ اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت ( اےآئی) کو ہندوستان میں لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں نے یہ اعلان ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں کیا جہاںاین ویڈیا سمٹ انڈیا پروگرام (23 سے 25 اکتوبر تک) چل رہا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ( آر آئی ایل) کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ جیو اب دنیا کی سب سے بڑی ڈیٹا کمپنی بن گئی ہے۔ این ویڈیا کے بانی اور سی ای اون جینشینگ ہوانگ نے اعلان کیا کہ ریلائنس اور این ویڈیامل کر ہندوستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کا بنیادی ڈھانچہ بنا رہے ہیں۔ یہ شراکت داری ہندوستان کو اے آئی کے میدان میں ایک سرکردہ ملک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔

https://www.ril.com/home
جینشینگ ہوانگ کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کے بڑے خوابوں اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کی وجہ سے ہندوستان آج ڈیجیٹل انقلاب کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ ای ویڈیا کے بانی اور سی ای او جینشینگ ہوانگ نے ہندوستان کو ٹیکنالوجی کا گہرا مرکز بنانے میں مکیش امبانی کی کوششوں کی تعریف کی۔ ہندوستان کے آئی ٹی سیکٹر کی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے ہوانگ نے کہا، "دنیا میں بہت کم ممالک ایسے ہیں جہاں کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی کے میدان میں اتنے زیادہ تربیت یافتہ لوگ ہیں۔ جینشینگ ہوانگ نے کہا، "یہ ایک غیر معمولی وقت ہے، جہاں ہندوستان میں کمپیوٹر انجینئرز کی ایک بڑی تعداد ہے اور بہت بڑی آبادی ہے۔ مجھے اس شراکت داری پر مکیش امبانی کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

 

 

 

مکیش امبانی نے جینشینگ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ہمیں اس بات کو ذہن میں رکھنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے فوائد نہ صرف ہر ہندوستانی تک پہنچنے چاہئیں بلکہ یہ بھی مناسب قیمت پر دستیاب ہونا چاہیے۔ مکیش امبانی نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لوگ اپنے فون اور کمپیوٹر پر AI حاصل کر سکیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کو لوگوں تک باآسانی پہنچائیں اور ہمیں مل کر اسے پورا کرنا ہے۔
مکیش امبانی نے کہا کہ اے آئی ایک علمی انقلاب ہے جو عالمی خوشحالی کا راستہ کھولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں نوجوانوں کی آبادی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت نے ملک کو ڈیجیٹل معاشرے میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ امبانی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے نوجوان ممالک میں سے ایک ہے۔ ہندوستان تیزی سے دنیا کا اختراعی مرکز بن رہا ہے اور ہمارے پاس دنیا کا بہترین ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلائنس جیو عالمی سطح پر سب سے بڑی ڈیٹا کمپنی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ 15 سینٹ فی جی بی کی کم قیمت پر ڈیٹا فراہم کرتا ہے جبکہ امریکہ میں یہ پانچ ڈالر فی جی بی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیو نے ڈیٹا میں کیا، اسی طرح مصنوعی ذہانت کے میدان میں بھی انقلاب لانے کی ضرورت ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا