’عوامی توقعات پر پورا اترنا نئی حکومت کی اولین ترجیح‘

0
18

ہم اپنے مخالفین کیساتھ بھی مساوات پر مبنی سلوک روا رکھیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انتخابی منشور پر عملدرآمد کرکے عوام توقعات پر پورا اْترنا نیشنل کانفرنس حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی فیس میں نظرثانی سے لیکر راشن کوٹا میں اضافہ اور روزگار کی فراہمی سے ڈیلی ویجروں کی مستقل ہر ایک وعدے کو پورا کرکے عوام کو راحت پہنچائی جائے گی ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی عہدیداروں ،کارکنوں اور عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Farooq_Abdullah
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا :’ ہمیں عوام خدمت کا ایک اور موقعہ ملا ہے اور ہمیں اس کا بھر پور فائدہ اْٹھاکر عوام کی راحت کاری کے کام کرنے ہیں۔ گذشتہ10سال خصوصاً2019کے بعد جموں وکشمیر کے عوام نے کٹھن حالات کا سامنا کیا ، دھونس و دبائو اور ظلم و ستم سہا۔‘انہوں نے کہاکہ عوامی حکومت کے قیام سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے، لوگ زمینی سطح پر تبدیلیاں محسوس کررہے ہیں اور ہمیں ہر حال میں لوگوں کی راحت کیلئے کام کرنا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اْمید ہے لوگوں کی نہ صرف بجلی کی سپلائی میں بہتری دیکھنے کو ملے گی بلکہ حکومت فیس میں کمی کا بھی فیصلہ جلد ہی کریگی۔ ایسے ہی بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے سریع الرفتار بھرتی عمل شروع کیا جائے اور سالہاسال سے مختلف محکموںمیں معمولی اجرتوں پر کام کررہے ڈیلی ویجروں کی مستقلی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کامیاب حکمرانی کیلئے عوامی تعاون انتہائی لازمی ہے اور مجھے اْمید ہے کہ عوام نومنتخب حکومت کو بھر پور اشتراک دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سب کو ساتھ لیکر حکمرانی کریگی اور ہم اپنے مخالفین کیساتھ بھی مساوات پر مبنی سلوک روا رکھیں گے، جس کا درس ہمیں شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے دیا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا