*اے ایمان والو اللہ سے ڈرتے رہو ! واصف القادری نوری*   

0
45

   جامعہ غوثیہ میں جشن غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے مبارک موقع پر وقار روحانی تقریب کا انعقاد!                 

(احمد رضا)
 سہارنپور //جامعہ غوثیہ رضویہ پیر والی گلی سہارنپور میں ہر سال کی طرح امسال بھی جشن غوث اعظم
کا عظیم الشان اجتماع بڑے پر وقار انداز میں منعقد ہوا جس کی صدارت سید لقاء الامین کاظمی امروہہ نے کی اور نظامت کے فرائض جامعہ کے مدرس قاری عبدالواحد صاحب نے ادا کئے پروگرام کا اغاز تلاوت کلام الہی سے جامعہ کے طلباء نے کیا حمد باری تعالی اور نعت رسول پاک صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم جناب ارشاد صابری نے پیش کی منقبت کا نذرانہ بھی جامعہ کے طلباء نے پیش کیا پروگرام کی سرپرستی امروہہ سے تشریف لائے ہوئے عالی
جناب سید صدیق الامین کاظمی نے فرمائی اس پر کیف نورانی محفل کے سرپرست پیر طریقت رہبر شریعت حضرت جامعہ غوثیہ رضویہ کے ناظم اعلی الحاج حکیم سید محمد احمد صاحب قادری رحمۃ اللہ علیہ کے جانشین قاری الحاج حکیم محمد طارق میاں نوری صابری نے فرمایا کہ سرکار غوث اعظم ظاہری اور باطنی کے ایک متحرک عالم و فاضل و مفتی تھے اپ کے کسی ہم عصر شیخ میں اتنی مجال نہ تھی کہ اپ جیسی ریاضت و مجاہدہ میں اپ کی ہمسری کر سکے اللہ تبارک و تعالی نے اپ کو وہ بلند مقام و مرتبہ عطا فرمایا جو اج پوری دنیا میں سرکار شیخ عبدالقادر جیلانی محبوب سبحانی الحسنی والحسینی کے نام سے منسوب گیارہویں شریف منائی جا رہی ہے جامعہ غوثیہ رضویہ کے بانی حضرت حکیم سید محمد احمد صاحب رحمت اللہ علیہ کے صاحبزادے وہ خلیفہ حضرت حکیم سید محمد واصف القادری نوری نے اپنے بیان میں فرمایا اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ سچوں اور نیکوں کی صحبت اور اللہ والوں کے دامن سے وابستگی بہت ہی بڑی نعمت و دولت ہے اور فرمایا پیران پیر دستگیر روشن ضمیر حضرت محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی محبوب سبحانی رحمۃ اللہ علیہ کی حیات زندگی پر تفصیل سے بیان فرمایا غوث اعظم ماں کے شکم سے ہی ولی تھے اور ولیوں میں افضل و اعلی ولی تھے پروگرام کے اخر میں دو بجے قل شریف پڑھ کر درود و سلام کے ساتھ اپ سی پیار محبت قوم اتحاد و اتفاق ملک میں امن و شانتی کے لیے ناظم اعلی نے دعا فرمائی اور بعد نماز ظہر تا عصر تک لنگر عام جاری رہا جو سینکڑوں لوگوں نے تناول فرمایا جن حضرات کا تعاون رہا‌ ان میں سید جمیل احمد قادری حکیم سید رئیس احمد قادری حکیم سید اصف میاں نوری حکیم صادق میاں سید شہباز سید منیر احمد صابری ڈاکٹر نوید میاں صابری خواجہ مکرم صاحب حکیم محمد ساجد نوری ماسٹر ارمان صاحب جناب سید ارشد حسین جناب محبوب عالم خان صاحب رپورٹر اصغر خان صاحب عرفان خان صاحب جناب خورشید باورچی جناب ماسٹر نفیس صاحب دہلی امبالہ جمنا نگر وہ کلیر شر یف سے سینکڑوں کی تعداد
میں حضرت کے مریدین نے بھی خاص طور سے شرکت کر کے محب اولیاء اللہ سے اپنے دلوں کو منور و مجلہ کیا !

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا