’میراسفرعام لوگوں کیلئے مشکلات کاباعث نہ بنے‘

0
36

میرے زمینی سفر کے دوران کوئی ‘گرین کوریڈور‘ ہونا چاہئے نہ ٹریفک کو روکا جانا چاہئے: عمر عبداللہ کی ہدایت

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے کے فوراً بعد عمر عبداللہ نے بدھ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ان کے زمینی سفر کرنے کے دوران کوئی ‘گرین کوریڈور‘نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی ٹریفک کی نقل و حمل کو روکا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا: ’میرے سفر کے دوران عوام کی تکلیف کو کم سے کم کیا جانا چاہئے اور سائرن کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہئے‘۔

https://jknc.co.in/
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ’جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل سے میری بات ہوئی میں نے ان سے کہا کہ جب میں سرک سے کہیں سفر کررہا ہوں گا تو وہاں کسی "گرین کوریڈور” یا ٹریفک روکنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا:’میں نے ان کو ہدایت دی ہے کہ میرے سفر کے دوران عوام کی تکلیف کو کم سے کم کیا جانا چاہئے اور سائرن کا استعمال کم سے کم کیا جانا چاہئے‘۔عمر عبداللہ نے کہا:’کوئی چھڑی لہرانے یا جارحانہ اشاروں سے مکمل طور پر پرہیز کیا جانا چاہئے‘۔انہوں نے کہا:’ میں اپنے کابینہ کے ساتھیوں سے بھی اسی مثال پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘۔ان کا کہنا تھا: ’ ہر چیز میں ہمارا طرز عمل عوام دوست ہونا چاہیے ہم یہاں لوگوں کی خدمت کے لیے آئے ہیں نہ کہ انہیں تکلیف دینے کے لیے‘۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا