وطن کی سیر:گاندربل پولیس نے ضلع کے 68 طلباء کو بھارت درشن کے لیے روانہ کیا

0
32

سات روزہ دورے کے دوران طلباء نئی دہلی اور بنگلور کے شہروں کو دیکھیںگے

مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے خیر سگالی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع گاندربل کے 68 طلباء کو 7 روز کے بھارت درشن کے لیے روانہ کیا۔ اس ٹور اہتمام کے لئے پولیس نے تمام بورڈنگ اور قیام کی سہولیات، آنے جانے ہوائی ٹکٹوں سمیت دیگر تمام سہولیات انتظامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں ڈی پی ایل گاندربل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی گاندربل وسیم قادری نے طلبائ￿ طلباء کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

https://ganderbal.nic.in/police-stations-posts/
وہیںایس ایس پی نے سیر پر جانے والے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت درشن ٹور کا مقصد بنیادی طور پر ضلع کے نوجوانوں کو اپنے ملک کی یکجہتی کو سمجھنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور انہیں اس سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔انہوںنے کہاکہ ملک کے تاریخی مقامات اور عجائبات کا دورہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی یہ کوشش ہے کہ وہ ہمارے نوجوانوں کو ملک کے دلچسپ سیاحتی مقامات، تاریخی مقامات اور دیگر مشہور جگہوں، صنعتی اکائیوں وغیرہ سے روشناس کرائے، اس کے علاوہ ان کے لیے تفریح سے بھرپور، محفوظ اور زندگی بدل دینے والے ٹور کی خواہش کی۔یاد رہے اس دورے کے دوران طلباء نئی دہلی اور بنگلور کے شہروں کا دورہ کریں گے۔ وہ مختلف تاریخی مقامات، یادگاروں اور پارکوں کے دورے سمیت شہر کا دورہ کریں گے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا