ہندوستان کا ڈیٹا صرف ہندوستانی ڈیٹا سینٹرز میں رہنا چاہئے: آکاش امبانی

0
65

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، //ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے ہندوستان کے ڈیٹا کو ہندوستانی ڈیٹا سینٹرز میں رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیٹا جنریشن کے پیمانے اور رفتار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے ساتھ اس میں اور بھی تیزی آئے گی۔ اس لیے ملک میں اے آئی اور مشین لرننگ ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ہندوستانی کمپنیوں کی حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے ڈیٹا سینٹر پالیسی 2020 کے مسودے کو جلد اپ ڈیٹ کرنے کی بھی درخواست کی۔

https://www.ril.com/about/board-of-directors/akash-ambani
مسٹر امبانی نے یہاں آئی ٹی یو ڈبلیو ٹی ایس اے اور انڈیا موبائل کانگریس 2024 کے آغاز پر بات کرتے ہوئے کہا ’’ وکست بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اے آئی انتہائی اہم ہے اور جیو نے اے آئی کے فوائد کو ہر ہندوستانی تک پہنچانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ جیسا کہ ہم نے موبائل براڈ بینڈ کے ساتھ کیا تھا۔ ہم سستی قیمتوں پر طاقتور اے آئی ماڈلز اور خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کے لیے ہم قومی اے آئی انفراسٹرکچر کی بنیاد تیار کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کی تعریف کرتے ہوئے، مسٹر امبانی نے کہا’’آج، ہندوستانی موبائل کمپنیوں اور ایک فروغ پذیر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی وجہ سے، ہندوستان ترقی یافتہ ممالک سمیت دنیا کو اے آئی سولیوشن فراہم کر سکتا ہے۔ حکومت کی صنعت اور اختراعات کو آگے بڑھانے کی وجہ سے ہندوستان میں سب سے بڑا ڈیجیٹل انقلاب رونما ہوا ہے۔ نئے ہندوستان میں کاروبار اب پوری طرح بدل چکا ہے۔ حکومت اور صنعت کل 145 کروڑ ہندوستانیوں کی ضروریات اور توقعات کو پورا کرنے کے لیے ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔‘‘

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا