آرمی چیف جاپان کے چار روزہ دورے پر

0
34

نئی دہلی، // ہندوستان اور جاپان کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے تحت آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی پیر کو چار روزہ دورے پر جاپان روانہ ہوئے۔

https://www.india.gov.in/my-government/whos-who/chiefs-armed-forces

چودہ اکتوبر 2024 کو، جنرل اوپیندر دویدی ، جاپان میں ہندوستان کے سفیر سی بی جارج سے ملاقات کریں گے اور اسکے بعد بھارتی سفارتخانہ، ٹوکیو میں بھارت – جاپان تعلقات پر ایک مذاکرہ میں حصہ لیں گے۔

پندرہ اکتوبر 2024 کو، سی او اے ایس جاپانی وزارت دفاع اچی گایا میں سیئر فوجی قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ انک ا، جوائنٹ سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف جنرل یوشیدا یوشیدے، چیف آف اسٹاف، جاپان گراؤنڈ سیلف–ڈیفینس فورس( جے جی ایس ڈی ایف) جنرل موریشتا یاسونوری، اکویزیشن کمشنر برائے ٹکنالوجی اور لوجسٹک ایجنسی ( اے ٹی ایل اے ) اشیکاوا تاکیشی، سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔ بات چیت کا مقصد ہندوستان اور جاپان کے درمیان مضبوط فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ جنرل اپیندر دویدی ایم او ڈی، اچی گایاجاپانی وزارت دفاع کے یادگار پر خراج عقیدت بھی پیش کریں گے، اس کے علاوہ انہیں جے جی ایس ڈی ایف کی طرف سے گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ جاپان سفر کے دوران جے جی ایس ڈی ایف کے سینئر حکام کے ساتھ بات چیت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز کا دورہ بھی شامل ہے۔

سولہ اکتوبر 2024 کو، جنرل اوپیندر دویدی، سی او اے ایس، ، چیف آف اسٹاف، جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفینس فورس جنرل موریشتا یاسونوری کے ساتھ فوجی اسکول کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ فوجیا اسکول کے کمانڈنگ جنرل لیفٹیننٹ جنرل کوڈاما یاسووکی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ سی او اے ایس کو اسکول میں بریفنگ دی جائے گی اور وہ ایک آلات اور سہولیات ڈسپلے کا مشاہدہ بھی کریں گے۔

سترہ اکتوبر 2024 کو، سی او ایے ایس ہیروشیما کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہیروشیما پیس پارک میں گلپوشی کریں گے اور پیس پارک میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گے۔

جنرل اوپیندر دویدی کے دورے کا مقصد ہندوستان اور جاپان کی افواج کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا