لازوال ویب ڈیسک
جموں،// جموں میں بی جے پی کے صدر دفتر میں پیر کو پارٹی کے تمام نو منتخب 29 ارکان اسمبلی کو
مبارکباد دینے کے لئے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں پارٹی کے سینئر لیڈر رویندر رینہ اور دیگر لیڈرں نے نو منتخب ارکان اسمبلی کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھول مالائیں پہنائیں۔
اس موقع پر رویندر رینہ نے میڈیا کو بتایا: ’ہم پارٹی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کا دفتر میں خیر مقدم کرتے ہیں‘۔
https://jkbjp.in/
انہوں نے کہا: ’بی جے پی نے جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں 29 سیٹوں پر شاندار جیت درج کی اور کل 26 فیصد ووٹ حاصل کئے‘۔
مسٹر رینہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں خاص کر جموں کے لوگوں کو مبارک باد پیش کیَ
جموں وکشمیر میں صدر راج ختم ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا: ’صدر جمہوریہ درو پدی مرمو نے جموں و کشمیر میں صدر راج ختم کیا ہے اور اب یہاں نئی چنی ہوئی سرکار شروع ہوگی‘۔