جموں کے گجر نگر میں مفت آنکھوں کا چیک اپ کیمپ لگایا
لازوال ڈیسک
جموںجموں شہر کے گجر نگر علاقہ کے وارڈ نمبر 06 لوئر گجر نگر جموں کے قریب سٹار ووڈ لائبریری کے احاطے میں سماجی کارکن نیک محمد کی فعال سرگرمیوں سے مفت آنکھوں کا چیک اپ کیمپ لگایا گیا۔
واضح رہے اس کیمپ کا اہتمام سماجی کارکن نیک محمد نے سود آئی سینٹر کے اشتراک سے کیا تھا۔وہیںکیمپ کا انعقاد سود آئی سنٹر کی ایک ٹیم نے کیا، جو ڈاکٹر اگروال کے آئی ہسپتال تریکوٹہ نگر جموں کی ایک یونٹ ہے۔
اس موقع پر برجیش کمار آپٹو میٹرسٹ، شوبم آپٹو میٹرسٹ، راکیش بالی، آشیش شرما اور ہتیشور بدوال بھی موجود تھے۔وہیںکیمپ میں بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔اس سلسلے میں سماجی کارکن نیک محمد نے کہاکہ مستقبل قریب میں اس طرح کے مزید کیمپ لگائے جائیں گے اور موتیا کی سرجری بھی مفت کی جائے گی۔