بچیوں کا عالمی دن:ڈی ایل ایس اے گاندربل نے بیداری پروگرام کا انعقادکیا

0
21

مقررین نے بچیوں کے تحفظ اور بااختیار بنانے پر دیا زور

مختار احمد
گاندربلڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے چیف ایجوکیشن آفس اورگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ک ±رمہ کے اشتراک سے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ک ±رمہ میں بچیوں کا عالمی دن کے مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب ڈی ایل ایس اے گاندربل کے چیئرمین عبدالناصر کی رہنمائی اور ڈی ایل ایس اے گاندربل کے سکریٹری شیخ بابر حسین کی نگرانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد لڑکیوں کو درپیش چیلنجوں اور ان کو بااختیار بنانے کے لئے بیداری پیدا کرنا تھا۔

https://www.jkslsa.gov.in/

شیخ بابر حسین، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے فصاحت کے ساتھ لڑکیوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے، بااختیار بنانے، صنفی مساوات اور لڑکیوں کے حقوق کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، ان کی صلاحیتوں اور تمام شعبوں میں ان کی فعال شرکت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمیں انہیں تشدد، استحصال اور کم عمر کی شادیوں سے بچانا چاہیے۔
اس موقع پر رومیسا سنگین، ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر نے بھی تقریر کی، جس میں لڑکیوں کے عالمی دن کی اہمیت اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں اس کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کے تئیں ہمارے رویوں میں نسل در نسل تبدیلی آنی ہوگی اور بچیوں کا عالمی دن ایسے ہی جذبات کو فروغ دینے کا دن ہے۔وہیںاسکول کے طلباءنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب پر موجود دیگر مقررین جن میں شبانہ، چیئرپرسن چائلڈ ویلفیئر کمیٹی گاندربل اور صوبیہ سوشل ورکر، خصوصی سیل برائے خواتین نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر طالب علموں میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا