چیف سیکرٹری نے سری نگر سے سب سے طویل سائیکلنگ مہم ” ریس ایکراس اِنڈیا“ کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

0
26

سائیکل سوار 12رِیاستوں اور یوٹیز میں 3,750 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کنیا کماری پہنچیں گے

لازوال ڈیسک
سری نگرچیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج پولو ویو گراو ¿نڈ سے ہندوستان کی طویل ترین سائیکلنگ مہم کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جو ملک کے سب سے دور ترین مقام کنیا کماری میں اِختتام پذیر ہوگی۔یہ مہم اِنڈین آئیل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے زیر اہتمام ”ریس ایکراس اِنڈیا“کا دوسرا ایڈیشن ہے جس میں اِس برس قومی اور بین الاقوامی سائیکل سواروں سمیت 22 ٹیموں نے حصہ لیا۔

https://mining.jk.gov.in/whoiswho.html

یہ ریس اَپنی نوعیت کی پہلی ریس ہے جس میں عمر کے مختلف زُمروں اور پیشوں سے تعلق رکھنے والے شرکا ¿حصہ لے رہے ہیں۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں اس ایونٹ کے اِنعقاد میں جموں و کشمیر سپورٹس کونسل اور آئی او سی ایل کے اشتراک کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ اِس برس کی ریس کے لئے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رجسٹریشن عمل میں لائی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ مہم بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کر رہی ہے جس نے ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں سائیکل سواروں کے علاوہ کچھ دوسرے ممالک کے سائیکل سواروں کو اَپنی طرف راغب کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے انہیں اعتماد ملتا ہے کہ یہ تقریب آنے والے برسوںمیں سب سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے والوں کو اَپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے سالانہ تقریب بن جائے گی۔اَتل ڈولونے مزید نشاندہی کی کہ اَب یو ٹی میں بین الاقوامی شہرت کے متعدد ایونٹس منعقد کئے جارہے ہیں جن میںبڑے شہرت کے حامل کھلاڑیوں کی بڑی شرکت ہوتی ہے۔ اُنہوں نے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ہونے والے لیجنڈز لیگ کرکٹ ایونٹ اور کشمیر میراتھن ایونٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں مزید اہم ایونٹوں کا اِنعقاد کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کچھ سائیکل سواروں نے یہاں سے کنیا کماری تک پہنچنے کایہ مشکل کام صرف 6دِنوں میںطے کیا تھا۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اِس برس بھی وہ کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کرتے ہوئے نئے ریکارڈ اَپنے نام کریں گے۔تقریب میں موجود سیکرٹری محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے بھی شرکا ¿کو نیک خواہشات پیش کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس بین الاقوامی ایونٹ نے دیگر کے ساتھ جموں و کشمیر کو ملک میں کھیلوں کے سب سے زیادہ مطلوب مقامات میں شامل کیا ہے۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر یو ٹی میں بنیادی ڈھانچے اور سازوسامان کو بڑے پیمانے پر اَپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ مقامی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے علاوہ اس طرح کی مشہور تقریبات کی میزبانی کو ممکن بنایا جاسکے۔صوبائی ہیڈ آئی او سی ایل نے اس ایونٹ کو اہم قرار دیا جس سے سائیکل سواروں کو ہندوستان کے حقیقی تنوع کا تجربہ کرنے کا موقعہ ملے گا۔ یہ ملک کی مجموعی بھلائی کے لئے اچھی صحت ، ماحولیاتی اور تیل کے تحفظ کے بارے میں پیغام دینے کے علاوہ متنوع موسم ، خوراک اور زبانوں کے ساتھ رابطے میں آنے کا موقعہ فراہم کرکے اَفراد کوخوشحال بنائے گا۔ یہ بات قابل ذِکر ہے کہ یہ سائیکلنگ مہم ملک کا سب سے بڑا منظم ایونٹ ہے جس میں سائیکل سوار سری نگر سے شروع ہوکر یہاں سے 3,750 کلومیٹر سے زیادہ دور کنیا کماری میں اِختتام پذیر ہوگی۔اِس میں تقریباً 15 سولو رائیڈرز اور 22 ٹیمیں ہیں جن میں دو یا چار ارکان مختلف عمر کے گروپوں میں تقسیم کئے گئے ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، پروفیسروں، طالب علموں سمیت سائیکل سوار ”ریس ایکراس اِنڈیا“کے اِس برس کے ایڈیشن میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں تاکہ اسے ملک کے مشہور کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک بنایا جاسکے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا