بھارتی فوج نے گمبھیر راجوری میں میڈیکل اور ویٹنری کیمپ کا انعقاد کیا

0
21

فوج کے ڈاکٹروں نے مناسب میڈیکیئر اور مفت ادویات فراہم کیں

لازوال ڈیسک
راجوریراجوری کے دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش میں، ہندوستانی فوج نے 10 اکتوبر 2024 کو گجر اور بکروال کے لیے گمبھیر میں ایک مفت میڈیکل اور ویٹنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس اقدام کا مقصد صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا،

https://www.joinindianarmy.nic.in/

پسماندہ طبقوں تک اہم طبی خدمات کو بڑھانا ہے۔وہیں کیمپ میں مفت مشاورت، بنیادی صحت کا معائنہ اور ضروری ادویات کی تقسیم کی پیشکش کی گئی۔ واضح رہے ہندوستانی فوج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ان دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو، ایک صحت مند اور مضبوط کمیونٹی کو فروغ دیا جائے۔ یہ اقدام ہندوستانی فوج کے دفاع سے بالاتر ہو کر قوم کی خدمت کرنے کے جاری وابستگی سے مطابقت رکھتا ہے، جو شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لگن کی مثال دیتا ہے۔ دریں اثناءکیمپ میں کل 78 نر، 28 مادہ، 07 بچے اور 07 بھینسیں، 40 بکریوں، 12 خچر اور 02 گھوڑوں کی اسکریننگ کی گئی اور ان کو ہندوستانی فوج کے ڈاکٹروں کے ذریعہ مناسب میڈیکیئر اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مفت میڈیکل کیمپ فوج کی یکجہتی اور حمایت کی اخلاقیات کو اجاگر کرتا ہے، اس مثبت اثرات کو ظاہر کرتا ہے جو مشترکہ کوششوں سے صحت پر پڑ سکتے ہیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا