سماجی ذمہ داریوں کا تقاضہ“وقت کی اہم ترین ضرورت

0
77

مرکز نالج سٹی میں بین الاقوامی سماجی ذمہ داری سمیتی میں متعدد ممالک کے رہنماو ¿ں کی شرکت،سماجی ذمہ داریوں کے تئیں مستقل منصوبہ بندی پر غوروخوض
عبدالکریم امجدی
کالی کٹسماج اور معاشرہ میں منظم اصلاح ومنصوبہ بند طریقے سے سماجی ذمہ داری کے انتظام کو مضبوط کرنے کی غرض سے آج یہاں کالی کٹ کے مرکز نالج سٹی میں ایک روزہ عظیم الشان بین الاقوامی اجلاس برائے سوشل ذمہ داری سمیتی پروگرام منعقد ہوا۔جس میں متعدد ممالک کے شیوخ،رہنماں اور معروف اسکالرز،اور مندوبین نے شرکت کی۔سمیتی کا افتتاح گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے اپنے کلیدی خطاب کے ذریعہ کیا۔اس موقع پر شیخ ابوبکر احمد نے سماجی ذامہ داریوں کے متعلق اہم نکات پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے سماج ومعاشرہ کی ہمہ وقت فکرواصلاح کرنی چاہئے۔سماج کی بہتری سے اچھے معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے۔ا س موقع پر بحرین،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک کے شیوخ نے سماجی ذمہ ادریوں کے  تئیں مستقل منصوبہ بندی پر اظہار خیال کیا۔علاوہ ازیں سماجی ذمہ داری اور عالمی تعاون کے https://en.wikipedia.org/wiki/Markazu_Saqafathi_Sunniyya#:~:text=Markazu%20Saquafathi%20Sunniyya%2C%20also%20known,It%20was%20established%20in%201978.مختلف پہلو پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جامعہ مرکز الثقافہ کی سماجی اور تعلیمی خدمات کو سراہا گیا۔سمیتی اجلاس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مشیر خاص شیخ عبداللہ ماتوق الماتوق،بحرین کی سپریم کورٹ کے سابق جج حمد بن سمی فضل الدوسری،ڈاکٹر یوسف عبداللہ الغفور العباسی،غرام اللہ احمد الفقہائ،نبیل حمد عیسیٰ محمد العون،شیخ عدنان عبداللہ حسین القطان،علی المسعود الکعبی ودیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔آخر میں سماجی ذمہ داریوں کے تئیں مستقل منصوبہ بندی پر غوروخوض کیا گیا۔صلوة https://lazawal.com/?cat=7وسلام پر سمیتی اجلاس کااختتام ہوا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا