مسجد الحرام میں معمر اور معذور افراد کو کیا کیا سہولتیں حاصل ہیں

0
32

لازوال ویب ڈیسک

ریاض، // حج وعمرے کی سعادت کے لیے دنیا بھر سے مسلمان سعودی عرب جاتے ہیں مسجد الحرام میں

بزرگوں اور معذور افراد کو کئی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔
حج وعمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سعودی عرب جاتے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہوتی ہے جو عمر رسیدہ یا معذور ہوتے ہیں۔ ان کی معذوری ان کے جذبہ عبادت کے شوق میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ تاہم سعودی حکومت کی جانب سے ایسے افراد کو کئی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

https://theislamicinformation.com/news/six-prayer-rooms-in-masjid-al-haram-prepared-for-people-with-disabilities/

عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی امور کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں بزرگوں اور معذور افراد کو محفوظ، آرام دہ ماحول فراہم کیا جاتا ہے جب کہ ان کی دیکھ بھال کے لیے مختلف خدمات انجام دی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق معذور اور بزرگ افراد کو ٹرانسپورٹ کی خصوصی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ انہیں طواف اور سعی آسانی سے کرنے کے لیے الیکٹرانک گاڑیاں اور وہیل چیئرز فراہم کی جاتی ہیں۔
جن عازمین کے پاس وہیل چیئر چلانے کے لیے مددگار نہیں ہوتا وہ ویل چیئر چلانے والے کی مدد بھی حاصل کر سکتے ہیں جو 24 گھنٹے صفا و مروہ میں موجود ہوتے ہیں۔
ایسے افراد کے لیے مسجد الحرام میں خاص گیٹ مختص کیے گئے ہیں جہاں سے وہ الیکٹرک گاڑیاں، ویل چیئرز اور مددگار حاصل کر سکتے ہیں۔
ویل چیئرز اور گاڑیاں غزہ پل سے السلام بیسمنٹ کے مشرقی چوک میں دستیاب ہیں۔ جنرل اتھارٹی نے بزرگ اور معذور افراد کے لیے صفا اور مروہ میں بھی سعی کرنے کے لیے الیکٹرک گاڑیاں مختص کی ہیں اور انہیں وہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ شاہ فہد توسیع والے حصے میں بزرگوں اور معذور افراد کے لیے نماز کی جگہیں مختص کی گئی ہیں۔ یہ پہلی منزل کے گیٹ نمبر (91 اور 64) کے سامنے واقع ہے۔ یہاں ان معذور یا معمر افراد، جو ویل چیئر پر ہوتے ہیں، ان کے لیے خصوصی نشانات بھی لگائے گئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے نماز اور عبادت کرسکیں۔
اس کے علاوہ 68 سے 90 نمبر گیٹ پر اس حوالے سے خصوصی نشانات بھی لگائے گئے ہیں، تاکہ ویل چیئر والے افراد کو آسانی ہو۔ اسی طرح مسجد الحرام میں لفٹس اور ایلیویٹرز بھی نصب ہیں۔
اتھارٹی نے بزرگوں اور زمین پر بیٹھنے سے معذور افراد کے لیے مسجد الحرام میں جگہ جگہ سادہ کرسیاں بھی رکھیں ہیں تاکہ وہ قرآن پاک اور نماز و نوافل کی ادائیگی آسانی سے کرسکیں۔
اسی طرح کمزور بینائی والے افراد کے لیے بڑے سائز والے قرآن مجید بھی رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بزرگوں اور معذور افراد کے لیے زم زم کے چھوٹے اور بڑے کولرز بھی رکھے گئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے زم زم حاصل کرسکیں۔
اتھارٹی کی جانب سے وقتا فوقتا زم زم کی بوتلیں فراہم کی جاتی ہیں جبکہ زم زم پلانے والے کارکنان بھی وقفے وقفے سے یہاں موجود افراد کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا