بی جی ایس بی یو ،یونیورسٹی نے مہاتما گاندھی کی 155 ویں یوم پیدائش کی یاد میں گاندھی جینتی منائی

0
40

لازوال ڈیسک
راجوری //اس تقریب میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا، جس کی قیادت وائس چانسلر، پروفیسر اکبر مسعود کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے طلبائ، فیکلٹی ممبران اور افسران نے کی۔اپنے پیغام میں، پروفیسر اکبر نے مہاتما گاندھی کے عصری معاشرے میں صفائی اور سادگی کے وژن کی مطابقت پر زور دیا، اسے سوچھ بھارت مشن کے مقاصد سے جوڑ دیا۔وہیں وائس چانسلر نے عدم تشدد کے عالمی دن کے تناظر میں گاندھی کے فلسفہ عدم تشدد پر بھی روشنی ڈالی۔

https://www.bgsbu.ac.in/
اس موقع پر سینٹر فار ملٹی ڈسپلنری اسٹڈیز اینڈ ریسرچ نے ‘عصر حاضر میں مہاتما گاندھی’ کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ لیکچر ڈاکٹر دانش اقبال رائنا نے دیا۔ اپنے لیکچر میں ڈاکٹر رینا نے گاندھی کے عدم تشدد، سچائی اور خدمت کے پائیدار اصولوں کی وضاحت کی جو پرامن بقائے باہمی کے لیے عالمی کوششوں کو ابھارتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ماحولیاتی استحکام کی طرف گاندھیائی فلسفہ پر توجہ مرکوز کی۔ڈاکٹر رینا نے کہا کہ گاندھیائی فلسفہ آنے والی نسلوں کو محبت، امن، ایمانداری اور سچائی کی طرف ترغیب دیتا رہے گا۔وہیںتقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلباء نے شرکت کی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا