کٹھوعہ اور راجوری میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کا دائرہ وسیع

0
106

جموں؍؍جموں وکشمیر کے کٹھوعہ اور راجوری کے جنگلات میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے۔

http://www.uniurdu.com/login.aspx

اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے بلاور میں پیر کو تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا، سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس، پیرا ملٹری فورسز اور پیر اکمانڈوز نے ایک درجن کے قریب علاقوں کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں گزشتہ روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی آپریشنز اور اسسٹنٹ ہیڈ کانسٹیبل شدید طورپر زخمی ہوئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد جنگلی علاقے میں ہی چھپے بیٹھے ہیں اور انہیں بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔دریں اثنا راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں اتوار کی شام کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے بعد ملی ٹینٹوں کا اتہ پتہ نہیں چل سکا اور پیر کی صبح بھی سیکورٹی فورسز نے ایک درجن علاقوں کو محاصرے میں لے کر دوبارہ تلاشی آپریشن چلایا۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد ملی ٹینٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم دفاعی ذرائع کے مطابق علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا