جموں وکشمیر الیکشن: 15 ممالک کے سفارت کاروں کا اعلیٰ سطحی وفد کشمیر پہنچ رہا ہے

0
47

سری نگر، // امریکہ، ناروے،فلپائن، الجزائر، اسپین اور جنوبی افریقہ سمیت 15 ممالک کے سفارت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جموں وکشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد اسمبلی انتخابات کے لئے ہو رہی پولنگ عمل کا مشاہدہ کرنے کے لئے کشمیر آ رہا ہے۔

http://www.uniurdu.com/
ذرائع نے بتایا کہ 15 ملکوں کے سفارت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج یعنی بدھ کو پولنگ عمل کا مشاہدہ کرنے کے لئے کشمیر پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کا اسوفد میں امریکہ، اسپین، ناروے، فلپائن، جنوبی افریقہ، جمہوریہ کوریا، روانڈا، الجزائر، نائجیریا، پاناما، صومالیہ، متحدہ جمہوریہ تنزانیہ، گیانا، میکسیکو اور سنگاپور کے سفارت کار شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اعلیٰ سطحی وفد اپنے دورے کے دوران کچھ پولنگ مراکز کا بھی دورہ کرے گا۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 26 حلقوں پر پولنگ شد ومد سے جاری ہے۔
حکام نے پر امن اور صاف و شفاف پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے وسیع تر انتظامات کئے ہیں۔اسمبلی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا