ڈیلوپمنٹ کے بجائے لوگ سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی خاطر ووٹ ڈال رہے ہیں :طاریق قرہ

0
63

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر اور سینٹرل شالہ ٹینگ کے امیدوار نے بدھ کے روز کہاکہ موجود ہ الیکشن غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں لہذا لوگوں کو بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لینا چاہئے۔انہوں کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

http://www.uniurdu.com/

ان باتوں کا اظہار موصوف نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ الیکشن تعمیر وترقی کے بجائے اہم مسائل پر لڑے جارہے ہیں کیونکہ جس طرح سے ہمارے حقوق پر 5اگست کو ڈاکہ ڈالا گیا یہاں کے لوگ اس کا سخت جواب دیں گے۔
طاریق حمید قرہ نے کہا :’آج جموں وکشمیر کے لوگ اپنے بہتر مستقبل کے لئے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں ۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے مرکزی حکومت کے غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلے کو مسترد کیا ہے۔غیر ملکی سفارتکاروں کی سری نگر آمد پر جب طاریق حمید قرہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ یہاں کے حالات کو دکھانے کی خاطر مرکزی حکومت نے انہیں کشمیر بھیجا ہے۔ ان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلی سرکار کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی ہوگی اوریہ ووٹنگ سے عیاں ہو رہا ہے۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا