اِسمبلی اِنتخابات ۔2024:اسمبلی اِنتخابات کا پہلا مرحلہ

0
76

18؍ ستمبر 2024ء کو پہلے مرحلے میں24 اسمبلی حلقوں میں 23.27 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل
پہلے مرحلے میں حصہ لینے والے 5.66 لاکھ نوجوان رائے دہندگان میں سے 1.23 لاکھ پہلی بار ووٹ ڈالیں گے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف الیکٹورل آفیسر ( سی اِی او) جموںوکشمیرپانڈورانگ کے پولے نے آج کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 5.66 لاکھ نوجوانوں سمیت 23.27 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان اپنے اِنتخابی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیںاور جموںوکشمیر کے 7اَضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں 18؍ ستمبر 2024ء کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔اُنہوں نے ایک بیان میں کہا کہ دستیاب اِنتخابی فہرستوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی کے پہلے مرحلے میں کل 23,27,543 لاکھ رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
ان میں سے 11,76,441 مرد ، 11,51,042 خواتین اور 60خواجہ سرا ووٹرز ہیں۔سی اِی او نے جمہوریت کی مضبوطی میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے کردار کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اِنتخابات کے پہلے مرحلے میں 5.66 لاکھ نوجوان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ان 5.66 لاکھ نوجوان رائے دہندگان کی عمریں 18-29 برس کے درمیان ہیں اور ان میں 18-19 برس کی عمر کے 1,23,922پہلی بار رائے دہندگان شامل ہیںجن میں سے 65,542 مرد اور 58,380 خواتین ووٹرز ہیں۔
پہلے مرحلے میں 28,310 جسمانی طور خاص افراد اور 85 برس سے زائد عمر کے 15,774ووٹر اپنا حق رائے دہی اِستعمال کریں گے۔پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر صوبوںکے 24 اسمبلی حلقوں میں 18 ؍ستمبر 2024 ء کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔صوبہ کشمیر میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اَضلاع اور صوبہ جموں میں ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اَضلاع کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔صوبہ کشمیر میں 16 اسمبلی حلقے جن میں پانپور، ترال، پلوامہ، راجپورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ۔بجبہاڑہ، شانگس۔اننت ناگ ایسٹ، پہلگام شامل ہیں۔ صوبہ جموںمیں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اندروال، کشتواڑ، پڈر۔ ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رام بن اوربانہال سمیت 8 اَسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن 20 ؍اگست 2024 ء کو جاری کیا گیا تھا اور پہلے مرحلے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 ؍اگست 2024 ء ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا