جموں وکشمیر میں 296 نوڈل اَفسروںکیلئے ایم سی سی ، ایم سی ایم سی ، اِی اِی ایم کی تربیت کا اِنعقاد

0
0

ایم سی سی کی شقوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریںاور شراکت داروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے :سی اِی او
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جموں و کشمیر کے دفتر نے اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے دوران ضلع اور اسمبلی حلقوں کی سطح پر اپنی اِنتخابی مشینری کی مہارت کو بڑھانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میں 296 نوڈل افسروں کے لئے ایک ٹریننگ پروگرام کا اِنعقاد کیا جو آج اختتام پذیر ہوا۔چیف الیکٹورل آفیسر جموںوکشمیر (سی ای او) پانڈورانگ کے پولے کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں نوڈل افسروں کو جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے دونوں صوبوں میں اِنتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی)، میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ (ایم سی ایم)، پیڈ اور فیک نیوز اور سوشل میڈیا ایپس کی نگرانی اور انتخابی اخراجات کی نگرانی (ای ای ایم) کے لئے تربیت دی گئی۔
جموں کے ریل ہیڈ کمپلیکس میں نرواچن بھون میں جموں و کشمیر سی ای او آفس کے ٹریننگ ہال میں منعقدہ پروگرام کے دوران صوبہ جموں کے 162 افسران سمیت کل 296 نوڈل افسران کو فزیکل موڈ میں تربیت دی گئی۔ اسی طرح جموں میں جموں و کشمیر کے سی ای او کے دفتر سے آن لائن موڈ میں منعقدہ تربیتی پروگرام کے دوران صوبہ کشمیر کے 134 نوڈل افسران کو تربیت دی گئی۔چیف الیکٹورل آفیسر نے تربیت حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے نوڈل افسروں پر زور دیا کہ وہ اسمبلی اِنتخابات کے دوران ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کو مکمل طور پرعملانے کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کریں اور اِنتخابی اخراجات کی نگرانی مؤثر طریقے سے کی جائے تاکہ اِنتخابی عمل کی شفافیت برقرار رہے اور شراکت داروں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں ۔
اُنہوںنے مزید کہا کہ نوڈل افسران کو فراہم کی جانے والی تربیت انتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے اور جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے احسن اِنعقاد کے لئے اہم ثابت ہوگی۔تربیتی پروگرام کے دوران انڈیا انٹرنیشنل انسٹی چیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈِی اِی ایم) کے قومی سطح کے ماسٹر ٹرینروں نے ایم سی سی، ایم سی ایم، پیڈ نیوز، سوشل میڈیا ایپس، انتخابی اخراجات کی نگرانی اور دیگر موضوعات پر تمام زیر تربیت افسران کو لیکچر دیئے۔مزید برآں، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے ایکس پنڈیچر ڈویژن کے آفیشلزنے جموں میں زیر تربیت افسران کو الیکشن سیزر مینجمنٹ سسٹم پر ایک مکمل سیشن دیا اور کشمیر ڈویژن میں بھی ٹریننگ کے اسی موضوع پر عمل کیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکشن ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر نے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) جموں و کشمیر یو ٹی کی رہنمائی اور نگرانی میں ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا ہے تاکہ انتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جاسکے۔جدید ترین بنیادی ڈھانچے سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو مربوط کیا ہے اور انتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے رائونڈ دی کلاک کام کرے گا تاکہ فرضی خبروں کے کسی بھی مشتبہ معاملے کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹروںکے قیام سے جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کو تقویت ملے گی اورجموںوکشمیر یوٹی کے تمام 90 حلقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک مشترکہ کام کی جگہ ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا