عصمت دری کے ملزمین کے گھروں پر چلے بلڈوزر:متاثرہ کے والد

0
80

امبیڈکر نگر:22اگست(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع امبیڈکر نگر کے راجے سلطان پور علاقے میں عصمت دری متاثرہ کے والد نے تین ملزمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور ان کے گھروں پر بلڈوزر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خاتون سیکورٹی کے سلسلے میں کافی حساس ہیں۔ اس نے مطالبہ ہے کہ ملزمین کو سخت سزا دلائیں اور ان کے گھروں پر بلڈوزر کی کاروائی کی جائے۔ والد نے کہا کہ انہیں مالی مدد کا تیقن پولیس اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے ملا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 16/17اگست کی رات علاقے کے ایک گاؤں میں اجتماعی عصمت دری کی شکار 21 سالہ لڑکی نے گھر میں دوپٹے کے سہارے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ الزام ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا جس سے دلبرداشتہ متاثرہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
ایس پی کے نوٹس میں آنے کے بعد متوفیہ کے والد کی تحریر پر پولیس نے بھبھورا باشندہ سمیر، سمڈیہہ باشندہ ستیم یادو اور علاء الدین پور باشندہ ہری شیام یادو کے خلاف متاثرہ کو خودکشی کے لئے اکسانے،پریشان کرنے کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جبکہ لڑکی کے والد نے اجتماعی عصمت دری کا الزام لگایا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے معاملے میں تینوں ملزمین کے خلاف اجتماعی عصمت دری کی دفعہ کا اضافہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا