مڈھ بھیڑ میں ایس پی لیڈر قتل کا ملزم زخمی

0
231

گونڈہ:23جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے پرس پور تھانہ علاقے میں ہوئے معروف سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر کے قتل واردات کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر ایک ملزم مڈھ بھیڑ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
ایس پی ونیت جیسوال نے منگل کو بتایا کہ گذشتہ رات اوم پرکاش سنگھ قتل واردات کے ملزم روہت سنگھ کو پولیس پارٹی نے بہوری گنج موڑ کے نزدیک گرفتار کرنے کے لئے گھیرابندی کی تو بدمعاش نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دفاع میں کی گئی فئرنگ میں ملزم روہت سنگھ کو یر میں گولی لگ گئی۔ جیسوال نے بتایا کہ زخمی ملزم کو علاج کے لئے پولیس حراست میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی لیڈر اوم پرکاش سنگھ کا گذشتہ 19 جولائی کو رنجش میں پانچ ملزمین نے مل کر دھار دار ہتھیار سے قتل کردیا تھا۔ اس سلسلے میں ملزم دھرم ویر سنگھ کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ دیگر تین ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری میں مصروف ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایس پی لیڈر کے قتل کی مخالفت میں کاروائی کا مطالبہ کے ساتھ ایس پی کے مقامی لیڈروں نے دھرنامظاہرہ کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا