عاشورہ وہ درسگاہ ہے جہاں انسان اچھے اور برے میں تمیز سیکھتا ہے: درخشاں

0
189

ڈاکٹر اندرابی نے گاندربل کے ڈب سادات میں محرم کے جلوس میں شرکت کی، روحانی مزار پر حاضری دی
لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍چیئرپرسن وقف بورڈ جموںو کشمیرڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے محرم کے موقع پر ڈب سادات گاندربل کا دورہ کیا اور کربلا میں شہادت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل و عیال اور ساتھیوں کی یاد میں نکالے گئے جلوس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوںنے امام حسین علیہ السلام کا جھنڈا اٹھا کر عظیم امام کے پیروکاروں کے ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی۔ ان کے ہمراہ سید سجاد رضوی اور محمد امین بھٹ بھی تھے۔ وہیںاندرابی نے محلہ ساڈ ، محلہ، ٹھوکر پورہ اور ملک محلہ میں امام باڑوں کا دورہ کیا اوراجتماعات میں شرکت کی۔اس دوران ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے شہید میر سید دانیال رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور پوری انسانیت کی سلامتی اور بھائی چارے کے لیے دعا کی۔
دریں اثناء ڈاکٹر اندرابی نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کیا اور عظیم امام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ عظیم امام حسین میرے جد امجد ہیں اور وہ پوری انسانیت کے لیے رہنما قوت ہیں، ان کی زندگی برائی، ظلم اور بے حیائی کے خلاف مزاحمت کی روشن ترین مثال ہے، ان کی لازوال قربانی کی پوری تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور پوری انسانیت کے لیے وہ ایک بے مثال الہام کے طور پر کھڑے ہیں۔ ڈاکٹر درخشاں نے کہاکہ محرم اور ایام منانے کے خلاف کچھ لوگوں کی جانب سے ناخوشگوار ردعمل ظاہر ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ نفرت پھیلانے والوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر نے کا وقت آگیا ہے کیونکہ وہ اپنے لیے سستی تشہیر کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺکے ہر پیروکار پر کربلا اور عاشورہ کو سمجھنا لازم ہے۔ درخشاں نے کہاکہ عاشورہ ایک طاقتور اسکول ہے جہاں ہر کوئی، جو بھی داخل ہوتا ہے، بالغ اور روحانی طور پر بلند ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عاشورہ اچھے اور برے کے درمیان حقیقی تمیز سکھاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا