انتخابات میں لوگوں کی بھاری اور پ رجوش شرکت

0
30

جمہوری عمل میں جموں کشمیر کے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے: اپنی پارٹی

پارٹی رہنماﺅں نے خصوصی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا

لازوال ڈیسک
سرینگر اپنی پارٹی کے قائدین نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں لوگوں کی بھاری اور پ ±رجوش شرکت پر عوام بالخصوص نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ انتخابی عمل پر لوگوں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے جو پہلے ختم ہوگیا تھا۔موصولہ بیان کے مطابق آج اپنی پارٹی کے رہنماوں نے جموں و کشمیر میں انتخابات کے بعد کے منظر نامے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک غیر معمولی میٹنگ کی۔ یہ میٹنگ پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں پارٹی قائد سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین موجود تھے۔

https://ceojk.nic.in/
میٹنگ کے دوران پارٹی رہنماو ¿ں نے جموں و کشمیر کے موجودہ سیاسی صورتحال اور حالیہ انتخابات کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیالات کیا۔ انہوں نے کہا، ”انتخابات میں عوام کی بھرپور اور پ ±رجوش شرکت واقعی ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے، جو کئی دہائیوں بعد دیکھنے کو ملی ہے۔ لوگوں کی بھرپور شرکت سے عندیہ ملتا ہے کہ جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد بحال ہوگیا ہے۔“پارٹی رہنماوں نے اس کا سہرا عوام کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو دیتے ہوئے کہا، ”الیکشن کمیشن نے پہلے یہاں کامیابی کے ساتھ شفاف پارلیمانی انتخابات کرائے اور اب اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا کہ اسمبلی انتخابات پ ±رامن ماحول میں ہوں اور شفاف طریقے سے منعقد ہوں۔“اجلاس میں پارٹی لیڈران نے بعض اہم تنظیمی ?مور اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا