چرارشریف میں اجتماعی دعائیہ مجلس کا اہتمام

0
91

درویش صفت باکمال زوبہ صاحبہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا
غلام قادربیدار
چرار شریف؍؍درویش صفت باکمال خاتون مجزوبہ حق حضرت زبیدہ بیگم المعروف زوبہ صآب کی وفات کے تین دن بعد اج چہارم کے موقعے باغ المکوٹ چرارشریف کے مقام پرایک خاص تقریب منعقد ہوئی۔جسکا اہتمام لواحقین کے علاوہ متعدد سماجی دینی ادبی وفلاحی کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ مردوزن سینکڑوں کی تعداد میں موصوفہ کے عقیدت مندوں نے کیا تھا۔ اس موقعے پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی درجنوں الگ الگ شخصیات نے موصوفہ کی حیات اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔
ادھر کشمیر مرکز ادب وثقافت، شیخ العالم فلاح وبہبود کمیٹی، شیخ العالم ریسرچ کمیٹی، زوبہ صاب میموریل کمیٹی کے سبھی اراکین نے بھی آج اپنے طور سے مرحومہ کی ایصال ثواب کی تقریب میں بھرپور شمولیت کی۔مرکز ادب نے زوبہ صاب کی یاد میں مشاعرہ کیا۔ تقریب کے شروع میں جامع مسجد باغمہتاب کے امام صاحب نے تلاوت قرآن پاک، میر اقبال نیازی نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم،عالم دین شیخ عبدل غنی وترہلی نے نیک صفت خاتون کے بارے میں مدلل ذکر کیا۔ درایں اثنا دن بھر دوسرے درجنوں شخصیات اور ذمہ داروں نے مرحومہ کو عقیدت کے پھول پیش کئے اور انکی زندگی کے واقعات بیان کئے۔موصوفہ کے فرزند اکبر میر نیاز احمد نے تحریک شکرانہ ادا کرنے کے دوران واضح کیا کہ قریب ایک ھفتے کے اندر اندر تمام متعلقین کے ساتھ حتمی مشورہ کرکے آگے کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا