محبوب کلچرل سوسایٹی بارہمولہ کی طرف سے بزمِ عید تقریب منعقد

0
62

سرکردہ ادباء اور شعراء نے افسانے اور شاعری پیش کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍محبوب کلچرل سوسایٹی بارہمولہ کی جانب سے عید الضحیٰ کے سلسلے میں ’’بزمِ عید ‘‘ تقریب کا انعقاد بارہمولہ میں کیاگیا۔جس کا اشتراک ہیومن ایڈ سوسایٹی نے کیا تھا۔ تقریب کی صدارت نامورشاعر ادیب اور قلمکار فیاض تلگامی نے کی جبکہ ایوان صدارت میں نامور صحافی کرامت قیوم، سابقہ چیف ایجوکیشن آفیسر شیخ غلام محمد حاجنی، نامور بزرگ شاعر اے آر سیاح، نامور قلمکار اور افسانہ نگار ناصر ضمیر اور محبوب کلچرل سوسایٹی کے کنوینر جی ایم ماہر بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔
تقریب کی نظامت نوجوان شاعر اور قلمکار نثار اعظم نے انجام دئے۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت ماسٹر محمدافضل دلنوی کو حاصل ہوئی۔جسکے بعد حسن درویش نے نعمت نبی سے محفل کی رونق بڑھادی۔ محفل میں موجود معزز سامعین اور ناظرین کا استقبال محبوب کلچرل سوسایٹی بارہمولہ کے کنوینر جی ایم ماہرنے کیا۔انہوں نے ہیومن ایڈ سوسایٹی کے منتظمین کا بھی پیشگی شکریہ ادا کیا جنکی فراخدلی اور اعانت سے پروگرام کی تشکیل ممکن ہوسکی۔ تقریب کی پہلی نشست میں رافعیہ ولی ، ناصر ضمیر، تعمیل بشیر اور جی ایم ماہر نے اپنے اپنے فکر انگیز افسانے پیش کرکے زبردست داد و تحسین حاصل کی۔دوسری نشست میں ایک عظیم الشان پمشاعرہ بھی منعقد کیا گیا،جس میں وادی کے اطراف واکناف سے آئے ہوئے شعراء نے حصہ لیا۔
محفل شعر میں جن شعراے کرام نے اپنا کلام پیش کیا، اُن میں سمیرا حیا، نزیر طالب، منیر ، ظہور ہائیگامی، غلام الدین بہار، حسن درویش، میر بشیر احمد، مشتاق کرمانی، مجروح منظور، عابد اشرف، نثار اعظم، الیاس آزاد، حسن اظہر، تعمیل بشیر، اے آر سیاح، فیاض تلگامی، انابیہ رافعیہ ولی شامل ہیں۔تقریب میں ادبائ، شعراء اور دانشوروں کی خاصی تعداد موجود تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا