رشی کلم کا مراتہ محلہ (روہنگیا جھگیوں) میں آتشزدگی کے واقعہ پر غم کا اظہار

0
140

ایل جی انتظامیہ سے معاملے کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ این سی پی (ایس پی) کے نیشنل یوتھ لیڈر انجینئر رشی کلم نے مراتہا محلہ تریکوٹہ نگر جموں (روہنگیا جھگیوں) میں آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جموں کے مراتہا محلہ تریکوٹہ نگر میں آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں جان کر الفاظ سے دکھ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں آتشزدگی کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ برابر کا شریک ہوں۔
رشی کلم نے اس واقعے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا اور کہا کہ انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ رشی نے انتظامیہ سے متاثرین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور اہل خانہ کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی۔رشی کلم نے ایل جی انتظامیہ سے مناسب تحقیقات کرنے اور آگ متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا