مودی حکومت ریل حادثات کو روکنے میں ناکام، ہر ماہ 11 حادثات ہو رہے ہیں: کانگریس

0
34

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، //کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت ریلوے حادثات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ گزشتہ چار مہینوں میں 55 ریلوے حادثات میں کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

http://www.uniurdu.com/

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، "ملک میں ٹرین حادثے اس قدر عام ہو گئے ہیں کہ ایک کے بعد ایک ٹرین حادثے ہونے کے باوجود، حکومت کی طرف سے نہ تو کوئی جوابدہی طے کی جا رہی ہے اور نہ ہی کوئی کارروائی کی جا رہی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں عام لوگ خوف اور افراتفری کے پہیوں پر چلنے والی ٹرینوں میں اپنی جان ہتھیلی پر لیکر کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ حکومت نے محفوظ ٹرین سفر کی ذمہ داری سے منہ موڑ لیا ہے۔ تمل ناڈو میں میسور-دربھنگا ایکسپریس کے ساتھ ایک بار پھر بالاسور اوڈیشہ جیسا حادثہ ہوا۔ مہینوں سے جاری یہ رجحان کب رکے گا؟ کب جوابدہی طے ہوگی؟

کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر لکھا، ‘مودی حکومت میں ہر ماہ 11 ٹرین حادثے ہوتے ہیں۔ اس حکومت کے 126 دنوں میں 55 ریلوے حادثات ہوئے ہیں جن میں 21 افراد ہلاک اور 131 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا