انڈس واٹر ٹریٹی:غیر جانبدار ماہرین، ہندوستان اور پاکستان کے وفود کے ساتھ کشتواڑ روانہ

0
204

جموں، // انڈس واٹر معاہدے کا 38 رکنی وفد پیر کے روز سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ جموں سے ضلع کشتواڑ کے لئے روانہ ہوا۔
یہ وفد اتوار کی شام دیر گئے جموں پہنچا تھا اور پا کستانی وفد اور عالمی بینک کے یہ عہدیدار دریائے چناب پر تعمیر کئے جا رہے پن بجلی پروجیکٹوں پر جاری کام کاج کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ وفد اتوار کی شام جموں پہنچا اور پیر کو سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ کشتواڑ روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس 38 رکنی وفد کی قیادت ایک ‘غیر جانبدار ماہر’ مائیکل مارک لنو کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وفد میں پاکستان کے 5، ہندوستان کے 19 ارکان کے علاوہ فرانس اور برطانیہ کے دو دوغیر جانبدار ماہرین، کنیڈا کے 3، کینیا، روس، سویزرلینڈ، جنوبی افرایقہ، امریکہ اور ڈنمارک کا ایک ایک رکن شامل ہے۔
ادھر جموں وکشمیر حکومت نے غیر جانبدار ماہرین کے دورے کے لئے 25 رابطہ افسروں کی تقرری عمل میں لائی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ وفد کا یہ دورہ انڈس واٹر ٹریٹی کے دفعات کے تحت کیا جا رہا ہے۔
بتادیں کہ انڈس واٹر ٹریٹی (آئی ڈبلیو ٹی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک معاہدہ ہے۔
یہ معاہدہ عالمی بینک نے دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں میں دستیاب پانی کو استعمال کرنے کے لئے ترتیب دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا