عید الضحیٰ کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں تمام تیاریاں مکمل ہیں: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

0
199

کہاہماری کوشش ہے زیارت گاہوں، مساجد میں کوئی کمی نہ رہے اور نہ ہی لوگوں کو کوئی شکایت رہے
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ وقف کے تحت زیارت گاہوں اور مساجد کے تعمیراتی کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے وقف بورڈ تشکیل پایا ہے تب سے ہماری کوشش یہی ہے کہ زیارت گاہوں، مساجد میں کوئی کمی نہ رہے اور نہ ہی لوگوں کو کوئی شکایت رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ در گاہ حضرت بل میں عید نماز کی ادائیگی کے لئے تمام تر تیاریاں کی گئی ہیں۔موصوف چیئرپرسن نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز درگاہ حضرت بل میں کئی تعمیراتی کاموں کا افتتاح کرنے کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘حضرت بل میں جو بھی خامیاں اور کمیاں ہیں ان کو دور کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘درگاہ حضرت بل میں وادی کے تمام علاقوں کے لوگ آتے ہیں اور اس جگہ کو مدینۃ الثانی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ یہاں وضو خانوں کی کمی تھی جس کو دور کیا گیا۔ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ جو تعمراتی کام وقف نے گذشتہ ڈیڑھ برسوں کے دوران لئے تھے ان کو مکمل کیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘جب سے وقف سر نو تشکیل پایا ہے تب سے ہماری کوشش ہے کہ زیارت گاہوں، مساجد میں تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے’۔
عید الضحیٰ کے متعلق تیاریوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ س سلسلے میں تمام تر تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو مساجد اور زیارت گاہیں وقف کے تحت آتی ہیں وہاں تمام تیاریوں کو مکمل کیا گیا ہے لوگ وہاں جا کر نماز عید ادا کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا