چھتیس گڑھ میں تصادم

0
94

آٹھ نکسلی ہلاک، ایک فوجی شہید اور دو زخمی
یواین آئی

نارائن پور؍؍چھتیس گڑھ-مہاراشٹرا ریاست کی سرحد پر واقع نارائن پور کے ابوجھماڑ کے کٹول علاقے میں ہفتہ کی صبح پولس اور نکسلیوں کے درمیان پھر سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔ گزشتہ دو دنوں میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں آٹھ نکسلی مارے گئے ہیں اور ایک سپاہی شہید اور دو جوان زخمی ہوئے ہیں۔
بستر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس پی سندرراج نے کہا کہ بدھ کو نکسل مخالف مشترکہ آپریشن میں ریزرو پولیس فورس، چھتیس گڑھ مسلح افواج اور تبتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار نارائن پور، بستر، کونڈاگاؤں، کانکیر، دنتے واڑہ اضلاع میں شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کٹول، فارسبیڈا، کوڈامیٹا علاقوں میں بڑی تعداد میں نکسلائیٹس موجود ہیں۔ مخبر کی اس اطلاع کے بعد، بستر ڈویڑن کے جگدل پور، دنتے واڑہ، کونڈاگاؤں اور کانکیر سے تقریباً 1400 فوجیوں کو آپریشن میں شامل کیا گیا ہے۔ پولیس اور فوجیوں کی مشترکہ ٹیم نے نکسلیوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اس سے ایک دن پہلے بھی دن بھر فوجیوں کی اس مشترکہ ٹیم کے ساتھ وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فوجیوں کی واپسی کے بعد ہی تفصیلی معلومات دستیاب ہوں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا