احاطہ وقار چھانہ پورہ میں بزرگوں کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف عالمی دن منا یا گیا

0
277

مشہور معالج ڈاکٹر نظیر مشتاق نے بزرگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا
غلام قادر بیدار
سرینگر ؍؍احاطہ وقار چھانہ پورہ میں میں بزرگ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف عام بیداری ( ورلڈ ایلڈر ابیوز ایورنس ڈے) کی نسبت سے ایک تقرب کااہتمام کیا گیا۔اس تقریب کی صدارت سابقہ ڈائریکٹر دور درشن سرینگر شبیر مجاہد نے کی۔وہیں مشہور معالج و سرکردہ افسانہ نگار ڈاکٹر نظیر مشتاق اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بزرگ شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر مشتاق نے اس موقعہ پر اعلان کیا کہ وہ کرن نگر سرینگر میں واقعہ اپنے نجی کلنک پر بزگ شہریوں کو مفت طبی جانچ اور ٹیسٹ فراہم کریں گے۔ انہوں نے اس موقعہ پر اپنی تصانیف کا ایک پورا سیٹ احاطہ وقار کی لائبریری کے لیے عطیہ پیش کیا۔
اس موقع پر انجینئر خضر محمد تراگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 6 میں سے ایک بزرگ فرد کو کسی نہ کسی صورت میں بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ غفلت کے باعث یا کسی بھی دوسری شکل میں بدسلوکی کے واقعات سے بڑی عمر کے افراد نفسیاتی اور جسمانی عوارض کا شکار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام میں بزرگوں کے احترام اور اکرام کو غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے۔وہیںلیلیٰ سلطان اور ڈاکٹر سایقہ نے بزرگ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احاطہ وقار چھانہ پورہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں جہاں بزرگ شہریوں کیلئے ہر روز مفت طبی جانچ، جسمانی ورزش ، لیگل امداد اور پنشن معاملات کے بارے میں درکار مداد فراہم کی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا