جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

0
60

بیروت، //جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں جمعہ کی شام حزب اللہ کے ایک جنگجو اور ایک شہری کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

ذرائع نے بتایا کہ عین القنا قصبے میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا ایک رکن ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا، جب کہ ضلع صیدون کے قصبے عدلون میں اسرائیلی حملے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی اور چار دیگر شہری زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون اور جنگی طیاروں نے سرحدی علاقے اور جنوبی لبنان کے اندرونی علاقوں میں متعدد علاقوں پر 10 حملے کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا