انڈیا اتحاد کے لیڈروں کا اجلاس طلب

0
87

نئی دہلی، // لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے درمیان ہفتہ کے روز یہاں انڈیا اتحاد کے سرکردہ رہنماؤں کی میٹنگ طلب کی گئی ہے، جس میں انتخابی نتائج کے بعد کی حکمت عملی اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انڈیا اتحاد کے ذرائع نے بتایا کہ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر سہ پہر تین بجے میٹنگ بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں اتحاد کے تمام سرکردہ رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ تاہم، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست میں طوفان کی صورتحال اور انتخابات کے پیش نظر اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں مسٹر کھڑگے اور کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا ہے کہ 4 جون کو نتائج کے اعلان سے متعلق نکات پر بات کی جائے گی اور فارم 17 سی اور ووٹوں کی گنتی سے متعلق دیگر مسائل پر کارکنوں کو کس طرح چوکنا رہنا چاہئے۔ اجلاس میں ان امور پر غور کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا