نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے دسویں اور بارھویں کے امتحانات 6اپریل سے شروع

0
112

امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کیلئے امتحان ٹکٹ آن لائین دستیاب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (NIOS)، وزارت تعلیم، حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار ادارہ، ثانوی (کلاس 10 ویں ) اور سینئر سیکنڈری (کلاس 12 ویں ) کے امتحانات 6 اپریل 2024 سے شروع کر رہا ہے۔وہیں امتحان میں شرکت کے لیے ٹکٹhttps://sdmis.nios.ac.in/search/hall-ticketپر دستیاب ہے۔ اس سلسلے میںریجنل سنٹر جموں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس ) تجربہ کار اور سرشار پیشہ ور افراد کو بھی این آئی او ایس اپریل-مئی 2024 کے امتحان کے جائزے کے کام کے لیے ایویلیویٹر اور ٹیم لیڈر کے طور پر شامل ہونے کی دعوت دے رہا ہے۔
تاہم جائزہ لینے والے اور ٹیم لیڈر کے طور پر خدمات انجام دینے کے خواہشمند امیدوار متعلقہ ویب سائٹ پر دستیاب فارم کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیںاور اسے این آئی او ایس ریجنل سینٹر جموں میں جمع کروائیں ۔علاوہ ازیں [email protected] پر ای میل کے ذریعے ایک کاپی بھیجیں۔ مزید معلومات کے لیے187پی/بی، سیکٹر 1، تریکوٹہ نگر، جموں 180020 پریا0191-2374640, 9419244053پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا