بیوپار منڈل راجوری کے وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے کی ملاقات

0
132

شہر میںدرپیش مشکلات اور مسائل پر کیا تبادلہ خیال
شیراز چوہدری
راجوری : بیوپار منڈل راجوری کا وفد ضلع صدر راجیش گپتا کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت کو ملنے پہنچا وفد میں بیوپار منڈل راجوری کے عہدے داران موجود تھے اس موقع پر وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو شہر میں ارہے درپیش مسائل سے اجاگر کروایا جن اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ان میں مونسپل کونسل راجوری کی حدود میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ یونٹ کو قائم کرنا شہر میں پانی کی پائپ لائن کو بدلنا سرکٹ روڈ کے کام کو جلد فارغ کرنا راجوری شہر کے اندر پارکنگ کا معقول بندوبست کرنا راجوری شہر میں ویر ہائوس کا قیام عمل میں لانا راجوری ضلع میں منی سیکرٹریٹ کی جلد تعمیر کا مطالبہ اور راجوری شہر میں بجلی کی غیر معائنہ کٹوتی سے عوام کو ہو رہی مشکلات کے بارے میں بات چیت کی گئی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے بڑے غور سے وفد کی بات سنی اور انہیں یقین دہانی دلائی شہر میں درپیش انے والی جو بھی مشکلات ہیں ان سب کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ضلع انتظامیہ کی ہمیشہ یہی کوشش ہے کہ عوام کو بہترین سہولیات دستیاب کروائی جائیں وفد میں شہر کے سبھی معزز کاروباریوں کے ساتھ ساتھ نائب صدر طاہر لون بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا